ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس مسیحی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ملتوی کردیاگیا، پشاور میں ناخوشگوار واقعے نے پورے ملک کو سوگ میں ڈال دیا ہے، سب مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،چیئرمین سینیٹ نیئرحسین بخاری

پیر 23 ستمبر 2013 22:21

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23ستمبر۔2013ء) چیئر مین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس کو مسیحی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ملتوی کر دیا ۔چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کے آغاز میں کہا کہ مسیحی برادری کیساتھ پشاور میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے نے پورے ملک کو سوگ میں ڈال دیا ہے اور ہم سب مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے سپیکر رانا محمد اقبال خان ، سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی، سینیٹر ڈاکڑ سعیدہ اقبال ، ہمایون خان مندو خیل ، سیکریٹری سینیٹ امجد پرویز ملک اور PIPSکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خان احمد گورایا نے شرکت کی تاہم اجلاس میں طے شدہ ایجنڈے پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لا ئی گئی ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینیٹ نے اس موقع پر صوبائی اور وفاقی حکومت پر زور دیا کہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن کے پیارے اس اندوھناک واقعے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اسکا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتاتاہم داد رسی کے ذریعے غم زدہ خاندانوں کے دکھ کوبانٹا جا سکتا ہے ۔چیئر مین سینیٹ نے کہ اس وقت ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور ملکی سلامتی و بقاء کیلئے متحد ہو کر دہشت گردی و انتہاء پسندی کا مقابلہ کریں ۔

ممبران نے بھی اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی پنجاب اسمبلی کے سپیکر رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ یہ واقع انتہائی شرمناک ہے اور یہ کہ دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں ۔سپیکر بلوچستان اسمبلی نے بھی چیئر مین سینیٹ اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے خیالات سے اتفاق کیا اور کہا کہ یہ مسئلہ صرف پشاور کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے اور ہم مشکل کی اس گھڑی میں مسیحی برادری اور خیبر پختونخواہ کی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

سینیٹر ڈاکٹر سعیدہ اقبال نے کہا کہ اس انسانیت سوز واقعے میں معصوم بچے اور خواتین بھی کافی تعداد میں ہلا ک ہوئے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے ہمیں اپنی آنیوالی نسلوں کا تحفظ کرنا ہو گااور امن کے قیام کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا۔ انہوں نے بھی مطالبہ کیاکہ متاثرہ خاندانوں کی مناسب سرپرستی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت کئے جائیں ۔

سینیٹر ہمایون خان مندوخیل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھ کر ایک جامع حکمت عملی تیار کرنا ہو گی اور دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ اجلاس میں مسیحی برادری سے اظہار افسوس کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے با ضابطہ طور پر بورڈ آف گورنر کے اجلاس کو ملتوی کر دیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی