کورونا وائرس سے دماغی مسائل سوچ سے بھی زیادہ عام ہوسکتے ہیں، برطانوی تحقیق

جمعرات 9 جولائی 2020 11:38

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کے مہلک مرض سے دماغ میں پیدا ہونے والی پیچیدگیاں ابتدائی سوچ سے زیادہ عام ہوسکتی ہیں، ان پیچیدگیوں میں دماغی بخار ، وہم، اعصابی توڑ پھوڑ اور دل کا دورہ شامل ہیں۔ یونیورسٹی کالج لندن کے ڈاکٹروں کی ٹیم کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کے معمولی کیسوں والے افراد میں بھی سنگین دماغی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

اس ٹیم نے ہسپتال میں داخل اعصابی علامتوں کے حامل کورونا وائرس کے 43 مریضوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے۔ان میں بعض کورونا وائرس کے مشتبہ کیس بھی تھے۔ تحقیق سے پتا چلا کہ 10 مریضوں کا عارضی طور پر دماغ کام نہیں کررہا تھا،12 افراد دماغی حدت کا شکار تھے،8کو دل کا دورہ پڑا اور 8 کے اعصابی نظام کو نقصان پہنچا تھا۔

(جاری ہے)

اس ٹیم میں شامل یونیورسٹی کالج لندن کے کوئین سکوائر انسٹیٹیوٹ آف نیورالوجی کے ڈاکٹر مائیکل زیندی نے کہا ہے کہ ہم نے توقع سے بھی کہیں زیادہ اعصابی مسائل سے دوچار افراد کی شناخت کی ہے۔

ان کے دماغ میں گرمی کی حدت تھی اور اس کا ہمیشہ نظام تنفس کی شدید علامات سے تعلق نہیں ہوتا۔یہ تحقیق جریدے برین میں شائع ہوئی ہے۔اس سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ اعصابی مسائل سے دوچار کسی بھی مریض کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے مائع مواد میں کورونا نہیں تھا۔اس سے یہ پتا چلتا ہے کہ وائرس نے ان کے دماغوں پر براہ راست حملہ نہیں کیا تھا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی