کورونا، گوگل نے پاکستان میں ماہ جون میں عوامی نقل و حرکت پر رپورٹ جاری کر دی

پاکستان میں وبائی مرض کورونا وائرس کے دوران جون کے مہینے میں عوامی نقل وحرکت میں مجموعی طور پر 36 فیصد کمی دیکھی گئی

جمعہ 10 جولائی 2020 15:21

کورونا، گوگل نے پاکستان میں ماہ جون میں عوامی نقل و حرکت پر رپورٹ جاری کر دی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں ماہ جون میں عوامی نقل و حرکت پر مبنی کمیونٹی موبلیٹی رپورٹ جاری کی ہے جس میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حرکت متاثر ہونے کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں گوگل نے ماہ جون کے لاک ڈاؤن کے دوران اسٹیشنز، کام کی جگہوں، تفریحی مقامات اور دیگر جگہوں پر عوامی نقل و حرکت کا جائزہ لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں وبائی مرض کورونا وائرس کے دوران جون کے مہینے میں عوامی نقل وحرکت میں مجموعی طور پر 36 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے مراکز یعنی بس اسٹاپس اور اسٹیشنز پر لوگوں کی نقل و حرکت میں کمی آئی ہے۔دوسری جانب گوگل موبلیٹی رپورٹ جون 2020 کے مطابق ریسٹورینٹس، کیفے، شاپنگ سینٹرز، تھیم پارکس، میوزیم، لائبریریاں اور سنیما گھروں میں عوام کی نقل و حرکت کے رجحانات میں 39 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپر مارکیٹوں، منڈیوں اور فارمیسی جیسے مقامات کی نقل و حرکت کے رجحانات میں 26 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، پارکوں، ساحل اور دیگر عوامی مقامات پر نقل و حرکت کے رجحانات میں 17 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ رپورٹ میں مقامات پر عوام کی تعداد گوگل میپ کے ڈیٹا کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بتائی گئی ہے

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی