ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیرصدارت پولیو کے حوالے سے اجلاس،

انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء اورسول سوسائٹی کو قومی خدمت کے جذبہ سے کام کرنا ہوگا،ڈپٹی کمشنر جہلم

بدھ 15 جولائی 2020 17:31

ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیرصدارت پولیو کے حوالے سے اجلاس،
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پریز اختر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا خصوصی اجلاس ڈی سی کمپلیکس میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈی ایچ او میاں مظہر حیات، ڈی او پاپولیشن بابر ظہر،ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو،ڈی ای او سید مظہر ،قاری عبد الباسط ،ضمیر منہاس اور دیگر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنرراؤ پریز اختر نے بتایا ہے کہ17,18,،19کو تین روزہ انسداد پولیو مہم کو مکمل طور پر کامیاب بنانے کیلئے حکومت پنجاب کے تمام محکمے مل کر کام کریں گے ،انکا کہنا تھا کہ 20جولائی کو فالو اپ مہم بھی چلائی جایئگی۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو مل کرکام کرنے کی ہدایات دیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ خانہ بدوش آبادیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔

انہوں نے کہاکہ پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء اورسول سوسائٹی کو قومی خدمت کے جذبہ سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ تمام ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے اور محکمہ صحت کی تشکیل کی گئی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام انسداد پولیو مہم کے بارے مساجد میں اعلان کر تے ہوئے عوام میں شعور اجاگر کریں، پولیو کا خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور والدین ہرقیمت پر انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پریز اختر نے مزید ہدایات دی کہ موجوہ کورونا وائرس کے پیش نظر گھر گھر جانے والی ٹیم دو افراد پر مشتمل ہوگیاور بچوں میں سماجی فاصلے کے ساتھ پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور حکومت کی طرف سے ایس او پیز اور جو سفارشات آئی ہیں ان پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جس پر ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کے تمام سفارشات پر عملدرآمد کے لیے پلان بنا لیا گیا ہے ۔ضلع بھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر 188772 بچوں کو قطرے پلانے کیلیئے 424 فیلڈ ٹیمز ، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی۔ اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے 102 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل انچارج کام کریں گے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی