وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی برلن سے صوبے میں ڈینگی کی صورتحال اور تدارک کے اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ویڈیو کانفرنس ،وزیر اعلی آج راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرینگے ،عوامی نمائندے اور حکام دفتروں میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جائیں، گلی محلوں میں نکلیں،ڈینگی بریگیڈ کو پوری طرح استعمال میں لانے کا حکم، انسداد ڈینگی کیلئے گزشتہ برسوں کی طرح موثر حکمت عملی اپنائی جائے جس کی بناء پر ایک بھی قیمتی جان ضائع نہیں ہوئی تھی‘غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،انسداد ڈینگی مہم کو تحریک کے طور پر چلایا جائے، منتخب نمائندے، متعلقہ محکموں کے افسران اور ماہرین قومی جذبے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں،ڈینگی کے حوالے سے عوام سے حقائق پوشیدہ نہ رکھے جائیں اور اس ضمن میں روزانہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف

منگل 29 اکتوبر 2013 20:24

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اکتوبر۔2013ء) وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کے تدارک کے لئے گزشتہ برس کی طرح موثر حکمت عملی اپنائی جائے جس کی بناء پر ایک بھی قیمتی جان ضائع نہیں ہوئی تھی، ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ،انسداد ڈینگی مہم میں غفلت برتنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، ڈینگی کے حوالے سے ایمرجنسی اجلاس روزانہ صبح آٹھ بجے منعقد کئے جائیں اور مجھے باقاعدگی سے رپورٹ بھجوائی جائے‘ لاہور کے ساتھ ساتھ راولپنڈی میں بھی ڈینگی کے تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اورمیں اس ضمن میں آج ( بدھ ) خود راولپنڈی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ڈینگی کی صورتحال اور تدارک کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لوں گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار وزیراعلی محمد شہبازشریف نے برلن (جرمنی) سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صوبے میں ڈینگی کی صورتحال اور تدارک کے اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایوان وزیر اعلی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں صوبائی وزراء، ، کمشنر و ڈی سی او لاہور، مختلف محکموں کے سیکرٹریوں اور ماہرین نے شرکت کی۔وزیر اعلی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے اورمتعلقہ حکام دفتروں میں بیٹھنے کی بجائے خود گلی محلوں میں نکلیں اورانسداد ڈینگی مہم میں بھرپور کردار ادا کریں اوراس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر مجھے آگاہ کریں۔

کمشنر و ڈی سی او لاہور بھی ڈینگی سے متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کریں ، ڈینگی بریگیڈ کو استعمال میں لائیں اور مجھے کئے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ بھجوائیں۔ڈینگی کے تدارک اورسدباب میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جائیں اور اس امر کا بھی تعین کیا جائے کہ کن وجوہات کی بنا پر ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے پھیلنے میں کسی کی غفلت کا عنصر تو شامل نہیں ہے۔

ڈینگی کے حوالے سے حقائق پوشیدہ نہ رکھے جائیں بلکہ عوام کو اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر میڈیا کے ذریعے آگاہ کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ وہ کل راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کریں گے اور انتظامات کا خود جائزہ لیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد اور وزیر صحت خلیل طاہر سندھونے وزیر اعلی کو ڈینگی کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں اب تک ڈینگی سے د وافراد کی ہلاکت رپورٹ کی گئی ہے ا وران اموات کے حوالے سے انکوائری جاری ہے ۔ اجلاس میں شریک طبی ماہرین نے بتایا کہبدلتے موسم اور خیبر پختونخوا اور کراچی میں ڈینگی کی وباء میں اضافہ کی وجہ سے پنجاب میں بھی اس کا اثر پڑا ہے اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ کا سبب بنا ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی