انسدادڈینگی اجلاس ‘ وزیر اعلی کا ویڈ یو کانفرنس کے ذریعے راولپنڈی میں خطاب اورلاہورمیں اجلاس کی صدارت،انسداد ڈینگی مہم میں بہتر ین کارکردگی پر انعام دینگے،منتخب نمائندے پولیو کے خاتمے کیلئے بھی کمربستہ ہو جائیں‘ شہبازشریف، منتخب نمائندے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے ڈینگی کے خاتمے اور مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے اپنے فرائض سرانجام دیں، عملے کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے مانیٹرنگ سسٹم پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے،راولپنڈی شہر سے بھینسوں کے باڑے باہر منتقل کئے جائیں ،انسداد ڈینگی مہم میں غفلت اور کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ڈینگی کے ساتھ پولیو کے خاتمے کیلئے بھی بھرپورمہم چلائی جائے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 12 نومبر 2013 22:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر۔2013ء) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں ہے اور منتخب نمائندے اسی جذبے سے ڈینگی کے خاتمے اور ڈینگی مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے اپنے فرائض سرانجام دیں ‘ ڈینگی کے مکمل تدارک تک بھرپور مہم جاری رہے گی اور اراکین اسمبلی اور متعلقہ محکمے وضع کردہ حکمت عملی پر پوری طرح عملدرآمد کریں‘ انسداد ڈینگی مہم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے منتخب نمائندوں کونا صرف تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا بلکہ اضافی ترقیاتی فنڈز بھی دیئے جائیں گے۔

وہ منگل کے روز لاہورسے ویڈ یو کانفرنس کے ذریعے راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال اور تدارک کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور، خواجہ سلمان رفیق ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، چیئرمین سی ڈی اے ، کمشنر و ڈی سی او اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے سد باب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور پوری مشینری اس مقصد کے لئے سرگرم عمل ہے جس کے باعث صوبے میں ڈینگی کے مرض میں کمی واقع ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسائل کی فراہمی کے بعد اب انہیں نتائج چاہیں ، منتخب نمائندوں اور سرکاری حکام اس مقصد کے حصول کے لئے اپنے فرائض تندہی اور محنت سے سرانجام دیں ۔ انسداد ڈینگی مہم میں غفلت اور کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے ساتھ پولیو کے خاتمے کے لئے بھی مہم چلائی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ہر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی اور دیگر امراض کے خاتمے کے لئے صاف ستھرا ماحول نہایت اہمیت کا حامل ہے اس لئے راولپنڈی شہر سے بھینسوں کے باڑے باہر منتقل کرنے اور مسئلے کا مستقل بنیادوں پر حل تلاش کیا جائے اور اس حوالے سے انتظامیہ جامع منصوبہ بندی کرکے رپورٹ پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی چھوٹے گروپس میں انسداد ڈینگی مہم جاری رکھیں اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں موثر آگاہی مہم چلائی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ آوٹ ڈور سر ویلنس کا کام مزید تیز کیاجائے اور سپرے اور فوگنگ کو جاری رکھاجائے۔ وزیراعلی نے ارکان اسمبلی اور سرکاری حکام کی گزشتہ روز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے لئے مزید محنت کی جائے اور عوام کی اس مہم میں بھر پور شرکت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال پر خود نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لے رہے ہیں۔

قبل ازیں صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور،منتخب نمائندوں،کمشنراور ڈی سی او راولپنڈی نے ڈینگی کی صورتحال اور مختلف محکموں کی جانب سے تدارک کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ بعدازاں وزیر اعلی نے لاہورمیں بھی انسداد ڈینگی کے انتظامات کاجائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ خان،بلال یسین،میاں مجتبی شجاع الرحمن ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،چیف سیکرٹری ،محکموں کے سیکرٹریز،متعلقہ حکام اور ماہرین نے شرکت کی۔

وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کو تحریک کی صورت میں آگے بڑھایا جارہا ہے اورمنتخب نمائندوں اورسرکاری اداروں کے بروقت اقدامات کے باعث صورتحال بہتر ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں عملے کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے موثر مانیٹرنگ سسٹم پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے منتخب نمائندوں اور سرکاری افسران کوہدایت کی کہ وہ ڈینگی کے تدارک کے ساتھ انسداد پولیو مہم کو بھی کامیاب بنانے میں اپنے شب و روز ایک کردیں ۔اجلاس کے دوران مختلف محکموں کے حکام نے انسداد ڈینگی مہم کے دوران کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط