عوام مون سون میں بیماریوں سے بچائو کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، طبی ماہرین

بدھ 22 جولائی 2020 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2020ء) ماہرین صحت نے عام لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مون سون میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دیکھ بھال کریں کیونکہ ملک میں مون سون بارشوں سے متعلق دیگر بیماریوں کی وجہ سے کوو یڈ۔19 وائرس بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ کھانے پینے کی اشیاء کے بارے میں زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں ، مون سون میں موسمی انفلوئنزا جیسی بیماریاں آتی ہیں جس کی علامات کوویڈ 19 سے ملتی جلتی ہیں۔

ای این ٹی کے ماہر ڈاکٹر قیصر سجاد نے ایک بیان میں کہا کہ مون سون میں سانس کی نالیوں میں انفیکشن اور بارش کے پانی سے پیدا ہونے والے جراثیم اور امراض لوگوں کو متاثرکر سکتے ہیں جبکہ درجہ حرارت میں اچانک کمی الرجی یا دمہ کے شکار افراد کی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوام کو مون سون کے امراض جسے ہیضہ،ڈائریا ،انفیکشنزوغیرہ سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ان بیماریون کا علاج خود نہ کریں کیونکہ وہ فروخت کی جانے والی دوائیوں سے پوری طرح واقف نہیں ہیں جو کہ صحت کے لئی سنگین خطرہ ہیں۔

ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ فارماسسٹ ، ڈاکٹروں اور میڈیکل پریکٹیشنر کو مریضوں کو صحت کی دیکھ بھال اور طبی مشورے دینے کی تربیت ہونی چایئی تاکہ وہ لوگوں کو ادویات کے مناسب استعمال کے بارے میں مشورہ دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ پانی سے ہونے والے اسہال ، ہیضہ ا وریرقان کی وجہ سے کورونا وائرس کی صورتحال پیچیدہ ہوسکتی ہے لہذا لوگوں کو باہر جانے اور ریستورانوں سے فاسٹ فوڈ کھانے سے گریز کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بازار سے ملنے چپس،فروٹ چاٹ اور ریڈی میڈ سلاد شاید کافی دلکش ہوں لیکن ان کو کھانے سے فوڈ پوائزننگ ہوسکتی ہے جبکہ ان کھانوں میں بنیادی طور پر کچے پھل اور سبزیاں ہوتی ہیں جو صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔ای این ٹی کے ایک اور ماہر ڈاکٹر وقار سعید نے کہا کہ مون سون کے موسم میں صفائی ستھرائی بھی بہت ضروری ہے ۔ پانی سے پیدا ہونے والے انفیکشنز اسہال ، ٹائیفائیڈ اور ہیضہ جیسی سنگین بیماریوں کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ کھانا کھانے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھو لیں۔بارش کے دوران جب بھی گیلے ہوجائیں تو فوری طور پر غسل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مون سون میں بند جوتے پہنیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی