کورونا وائرس ایک بہت بڑی لہر بننے جارہا ہے: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

یہ وائرس انفلوئنزا کی طرح نہیں جو موسمی رجحانات کی پیروی کرے، یہ نیا وائرس ہے اور یہ مختلف طرح سے برتاؤ کر رہا ہے: مارگریٹ ہیریس

منگل 28 جولائی 2020 21:01

کورونا وائرس ایک بہت بڑی لہر بننے جارہا ہے: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 جولائی2020ء) کورونا وائرس ایک بہت بڑی لہر بننے جارہا ہے: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا، جینیوا میں ورچوئل بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کی رکن مارگریٹ ہیریس کا کہنا تھا لوگ تاحال موسموں کے بارے میں سوچ رہے ہیں لیکن ہم سب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ نیا وائرس ہے اور یہ مختلف طرح سے برتاؤ کر رہا ہے۔

مارگریٹ ہیرس نے وائرس کی سست منتقلی کے اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ یہ لوگوں کے بڑے اجتماعات کے ذریعے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے وائرس کی لہروں سے متعلق سوچنے سے بھی خبردار کیا اور کہا کہ یہ ایک بہت بڑی لہر بننے جارہا ہے، یہ لہر بہت اتار چڑھاؤ دیکھے گی، بہترین چیز یہی ہے کہ اس کا خاتمہ کردیا جائے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بھی چھ لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 39 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 42 لاکھ 86 ہزار 663 ہوگئی ہے۔امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 679 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 588 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو روکنے کے لیے یورپی حکومتوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ وہ کورونا سے بری طرح متاثر معیشت کو سہارا دینے کے لیے سیاحت کی صنعت کو کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے باوجود عالمی ادارہ صحت نے سرحدوں کی مکمل بندش کی مخالفت کی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ایمرجنسیز مائیکل رائن کے مطابق ’ یہ کوئی ضروری اور دنیا کی معیشت، غریبوں اور کسی کے لیے بھی مناسب حکمت عملی نہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط