صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا حکم دیدیا

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کیلئے بہترطبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،وزیر صحت پنجاب

منگل 11 اگست 2020 19:52

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا حکم دیدیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا حکم دے دیاہے۔صوبائی وزیرصحت نے یہ حکم محکمہ سپیشلائزہیلتھ اینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل اعوان،سپیشل سیکرٹری سلوت سعید،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، زاہدالرحمن باٹہ، ماجدرفیق، پروفیسرجاوید چوہدری،ہماء اور عثمان موجودتھے۔

صوبائی وزیرصحت ڈ اکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت ودیگرافسران نے صوبائی وزیرصحت کو سرکاری ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہپنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کامعیاربہترہونے سے مریضوں کی تعداد میں بے انتہاء اضافہ ہواہے۔

پہلے مرحلہ میں لاہورکے تین بڑے ہسپتالوں کاکلینیکل آڈٹ کیاجائے گا۔عوام کا سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات بارے فیڈ بیک حالات مزید بہترکرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ کلینیکل آڈٹ میں سرکاری ہسپتالوں کے پروفیسرزاورڈاکٹرزکی حاضری،مریضوں کے فیڈبیک،طبی سہولیات،طبی مشینری کی مرمت اور ڈاکٹرزکامریضوں کے ساتھ رویہ کوضرورمدنظررکھاجائے۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کیلئے بہترطبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔سرکاری ہسپتالوں کو اربوں روپے کابجٹ عوام کیلئے آسانیاں پیداکرنے کیلئے دیاجاتاہے۔صوبائی وزیر صحت نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں پنجاب میں نئے مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی پیش رفت اور صحت انصاف کارڈز پرعوامی فیڈبیک کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ سرکاری ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کابنیادی مقصدمریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور صاف ستھراء ماحول فراہم کرناہے۔

خوداحتسابی کا عمل بہتری کی ضمانت ہوتا ہے۔کلینیکل آڈٹ کی پیش رفت کاجائزہ لینے کیلئے ایک مہینے بعددوبارہ اجلاس طلب کیاجائے گا۔بعدازاںصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کی سائٹ کابھی دورہ کیا۔وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان اور دیگرمتعلقہ افسران نے صوبائی وزیر صحت کو مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر بارے پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہپنجاب میں سات نئے مدراینڈ چائلڈہسپتالوں کے ذریعے ماں اور بچے کی صحت کویقینی بنایاجاسکے گا۔پنجاب کی عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی