ڈپٹی کمشنر جہلم کا کیپٹن معظّم علی شہید ہسپتال اور اولڈ ہوم کا دورہ ،ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ،بریفنگ

منگل 11 اگست 2020 18:40

ڈپٹی کمشنر جہلم کا کیپٹن معظّم علی شہید ہسپتال اور اولڈ ہوم کا دورہ ،ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ،بریفنگ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کیپٹن معظّم علی شہید ہسپتال اور اولڈ ہوم کا خصوصی دورہ کیا اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ ادارے میں ابتک لاکھوں او پی ڈی مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جا چکی ہیں ، متعدد مریضوں کا مفت ڈائیلسز بھی کیا جا چکا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی اور کڈنی سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں سے حال احوال پوچھا انکو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کپٹن معظّم علی شہید ہسپتال کو زبردست سراہا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے جس سے اہل علاقہ مریض مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب کی جانب سے ہسپتال کو معیاری رینک حاصل ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹرکیپٹن معظّم علی شہید ہسپتال نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ ادارے کے زیر اہتمام جہلم کی صاف پانی فراہم کرنے والا فلٹر بھی نسب کیے گئے ہیں جہاں سے مقامی لوگوں کو صاف ستھرا پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی مفت اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں کالا گجراں کے مقام پر واقعہ اولڈ ہوم کا دورہ کیا وہاں بزرگ افراد کو ڈی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی