برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی، ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد ہلاکتیں

جمعرات 20 اگست 2020 14:26

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی، ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد ہلاکتیں
ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد34 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ11ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ49 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3460413 تک پہنچ گئی ہے۔

برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کی733970 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک ہزار دو سو افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 111189ہے۔

(جاری ہے)

برازیل میں اب تک 26لاکھ 15 ہزار سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق اس سال 26 فروری کو ہوئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ملک کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کا پھیلائو زیادہ ہے۔ برازیل کی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کی49298 نئے مریض سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3460413 ہوگئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی