بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز، مزید848 افراد ہلاک، مرنے والوں کی تعداد58 ہزار سے بڑھ گئی

منگل 25 اگست 2020 12:57

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز، مزید848 افراد ہلاک، مرنے والوں کی تعداد58 ہزار سے بڑھ گئی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2020ء) بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مہلک وائرس سے ملک کی مختلف ریاستوں میں ہونے والی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 61 ہزار نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد3167323 تک پہنچ گئی، اس دوران کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کرسات لاکھ چار ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں جان لیوا کورونا وائرس سے مزید848 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 58546 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کے شفایاب ہونے کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 23 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے صحت مند ہوچکے ہیں۔دریں اثناء ریاست ہریانہ کے وزیر اعلیٰ اور ریاستی اسمبلی کے سپیکر کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ہریانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ مول چند شرما کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس سے قبل ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر اور اسمبلی کے سپیکر گیان چند گپتا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی