وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ میں محروم معیشت طبقات کو براہ راست سبسڈی فراہم کی جائے گی‘ وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن

ہفتہ 11 جنوری 2014 17:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) وزیرایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نیملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنے کے لئے صحت کے شعبہ کو 102ارب روپے اور تعلیم کے لیے 244ارب روپے فراہم کئے ہیں، بنیادی فوکس پرائمری ہیلتھ کیئر اور بیماریوں سے بچاؤ ہے۔غیر سرکاری فلاحی تنظیم کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ سماجی خدمت کے لئے وقت اور سرمایہ وقف کرنے والے مخیرحضرات معاشرے کا اثاثہ ہیں اور حکومت نے خطرناک و پیچہدہ بیماریوں کے علاج معالجہ کے لئے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے ریکارڈ فنڈز فراہم کئے ہیں۔

میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاکہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لئے صوبہ بھر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں اور ویکسین دی جاتی ہے ، حکومت اس پروگرام کے لئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 4 پسماندہ اضلاع میں ہیلتھ انشورنس سکیم کے اجراء کے لئے 4ارب روپے اور کم وسیلہ افراد کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے 7ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادویات کے معیار کو پرکھنے کے لئے ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں تین ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریاں قائم کی جارہی ہے اس کے علاوہ فیصل آباد اور راولپنڈی میں غذائی معیار کو جانچنے کے لئے دو فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لئے حکومت نے 15کروڑ روپے فراہم کئے ہیں۔ شالیمار ٹاؤن میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے ٹاؤن انتظامیہ کے حکام سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ گرانفروشوں‘ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور عوام کو روزمرہ کی معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سبزیوں‘ پھلوں و دیگر خوردنی اشیاء کی مقررہ نرخوں پر مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی کابینہ کے وزراء ‘ سول و پولیس انتظامیہ متحرک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر صوبہ میں محروم معیشت طبقات کو براہ راست سبسڈی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ غیرمعیاری‘ ملاوٹ شدہ اشیاء اور مہنگائی کے مرتکب ہول سیلرز و پرچون فروشوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط