والدین بچوں کو بروقت پولیو کے قطرے پلاکر عمربھرکی معذوری سے بچائیں‘یاسمین راشد
صوبہ بھرمیں 21ستمبرسے انسدادپولیو مہم کا آغازکیاجارہاہے، کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز انسدادپولیو مہم کی نگرانی کرینگے ‘وزیر صحت
جمعرات 17 ستمبر 2020 16:19
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ صوبہ بھرمیں 21ستمبرسے انسدادپولیو مہم کا آغازکیاجارہاہے۔
انسداد پولیو مہم کے دوران تقریباً دوکروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہوگا۔تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز انسدادپولیو مہم کی نگرانی کریںگے۔ کسی ضلع میں بھی پولیو کے نئے کیسز برداشت نہیں کریںگے۔صوبائی وزیر صحت نے والدین سے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ والدین بچوں کو بروقت پولیو کے قطرے پلاکر عمربھرکی معذوری سے بچائیں۔انسدادپولیو مہم کے دوران عالمی ادارہ صحت کی ایس اوپیز پرمکمل عملدآمدکروایاجائے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں انسدادپولیو مہم کی خودنگرانی کریں۔پولیوکا ایک کیس بھی رپورٹ ہوناڈپٹی کمشنرزکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کچھ اضلاع میں انسدادپولیو مہم کے اجلاس میں عدم شرکت پر ڈپٹی کمشنرزپربرہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔صوبائی وزیر صحت نے اجلاس کے آخرمیں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے انسدادپولیو مہم کے دوران جان کی بازی ہارنے والے دو اہلکاروں کے اہل خانہ کو سووینئرپیش کئے۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر