برطانیہ کے ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ہر آٹھ دن بعد دوگنی

برطانیہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات میں پانچواں بڑا ملک ہے، جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادو شمار

ہفتہ 19 ستمبر 2020 12:42

برطانیہ کے ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ہر آٹھ دن بعد دوگنی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) برطانیہ کے وزیر صحت نے کہاہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس ایک بار پھر تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور ہر آٹھ دن بعد ہسپتالوں میں موجود کرونا کے مریضوں کی تعداد دوگنی ہو جاتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اگلے ماہ میں لاک ڈائون لگانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادو شمارمیں بتایاگیاکہ برطانیہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات میں پانچواں بڑا ملک ہے۔

کرونا وائرس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات بترتیب امریکا، برازیل ، بھارت اور میکسیکو میں ہوئی ہیں۔برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے اگلے ماہ میں کسی ممکنہ لاک ڈائون سے متعلق سوال پر مقامی برطانوی ٹی وی چینل کو بتایا کہ لاک ڈائون کرونا وائرس کے خلاف آخری ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہینکوک کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ہر آٹھ روز بعد دوگنی ہوتی جارہی ہے۔

ہم لوگوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔برطانوی حکومت ہر طرح کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو کرونا وائرس کے آغاز میں برطانوی حکومت کی جانب سے سستی دکھانے پر حزب اختلاف کے سیاستدانوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس سے 41 ہزار 705 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی