حکومت پولیو کے یکسرخاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،طاہر وٹو

انسداد پولیوکی قومی مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سرتوڑکوششیں کی جائیں،ڈپٹی کمشنر کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 16:57

حکومت پولیو کے یکسرخاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،طاہر وٹو
جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمدطاہرو ٹو کہا ہے کہ انسداد پولیوکی قومی مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سرتوڑکوششیں کی جائیں اور مائیکروپلان کے مطابق تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔حکومت پولیو کے یکسرخاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

مہم کے دوران والدین پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوعمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو ویکسین کے دو قطرے مہم کے دوران ضرور پلوائیں۔انہوں نے یہ بات آئندہ پانچ اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالہ ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر سید ارتضیٰ الحسنین شاہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نوید صفدر ،ڈی ایچ اوز، ڈپٹی ڈی ایچ اوز،یونین کونسل میڈیکل آ فیسرز، میڈیکل آفیسرز،سپروائزرز سمیت محکمہ زراعت،ریسکیو1122، پولیس، اوقاف، انفارمیشن اورپاپولیشن کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد طاہرو ٹونے گزشتہ انسداد پولیومہم کی کارکردگی کاجائزہ لیااور ہدایت کی کہ آئندہ انسداد پولیو کی قومی مہم پانچ اکتوبر 2020سے شروع ہوگی۔ مہم کے تمام امورکی کڑی نگرانی کی جائیگی تاہم مہم کے تمام مراحل تربیت یافتہ سٹاف کے ذریعے مکمل کئے جائیں اورمحکمانہ طے شدہ طریقہ کار پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ علمائے کرام اس قومی مہم میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنے خطبات میں عوام کو اس بارے آگاہ کریں۔

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے محکمہ صحت کے افسران سے کہا کہ ضروری انتظامات کو فوری حتمی شکل دی جائے اور کسی قسم کی کوئی خامی باقی نہیں رہنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مہم کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی اور غیر ذمہ داری کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر زکو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کے دوران انتظامات کو چوکس رکھیں اورقبل ازوقت تمام تر کمی کو دور کرائیں تاکہ مہم کے دوران کوئی دقت نہ ہو۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرنوید صفدر نے انسداد پولیو مہم کے آئندہ رائونڈ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی