ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے ہمیں ذہنی مرض میں مبتلامریضوں کا خاص خیال رکھنے کا پیغام دیتاہی` ڈاکٹر یاسمین راشد

منگل 6 اکتوبر 2020 16:08

ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے ہمیں ذہنی مرض میں مبتلامریضوں کا خاص خیال رکھنے کا پیغام دیتاہی` ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2020ء) : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ دماغی صحت کا عالمی دن ہمیں ذہنی مرض میں مبتلامریضوں کا خاص خیال رکھنے کا پیغام دیتاہے،ذہنی معذوری کے شکار مریض زیادہ توجہ کے مستحق ہوتے ہیں،حکومت پنجاب ذہنی معذوری کے شکار مریضوں کی بحالی کیلئے بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر خالدمسعودگوندل،سی ای او مئیو ہسپتال پروفیسرڈاکٹر اسداسلم خان،ڈاکٹر آفتاب آصف،پروفیسرڈاکٹر عائشہ شوکت،پروفیسرڈاکٹر بلقیس اور ڈاکٹرعلی ہاشمی کے علاوہ فیکلٹی ممبران و طلبائ و طالبات کی کثیرتعدادنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت بھی بہت اہم ہے،ذہنی تنا ومیں مبتلامریض کے ساتھ ساراخاندان متاثرہوجاتاہے،جسمانی بیماری کی نسبت ذہنی معذوری خاندان والوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پاکستان میںلاکھوں افراد ذہنی معذوری کے مرض میں مبتلا ہیں،ذہنی معذوری کے شکار مریض زیادہ توجہ کے مستحق ہوتے ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ حکومت پنجاب ذہنی معذوری کے شکار مریضوں کی بحالی کیلئے بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے،کورونا وائرس کے دوران کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سائیکیٹری نے اہم کردار اداکیا ہے،ٹیلی میڈیسن کے شعبہ کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں سراہاگیا ہے،کورونا وائرس کے دوران پاکستان سمیت مختلف ممالک سے ہزاروں افراد نے ٹیلی میڈیسن کے شعبہ سے رہنمائی حاصل کی ہے۔

وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالدمسعودگوندل نے کہاکہ صوبائی وزیر نے بطور وزیر، سکالر اور استاد ہمیشہ رہنمائی فرمائی ہے اورہر اہم موضوع میں ان کی شرکت ذاتی دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پروفیسر ڈاکٹر خالدمسعودگوندل نے وزیرصحت کو ریسرچ کے فیلڈ میںپہلے سے زیادہ محنت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔صوبائی وزیر صحت نے آگاہی سیمینار کے آخر میں آگاہی واک کی قیادت بھی کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی