موسمِ سرما میں کورونا سمیت7 بیماریاں تیزی سے پھیلنے کا خدشہ

یہ بیماریاں اکتوبر سے فروری کے درمیان پھیل سکتی ہیں، ان بیماریوں میں کورونا، کریمن کانگو، ڈینگی بخار، نکسیر بخار، ڈفتھیریا، پرٹوس، موسمی نزلہ زکام اور ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ شامل ہے۔ قومی ادارہ صحت کا الرٹ جاری

جمعرات 8 اکتوبر 2020 19:17

موسمِ سرما میں کورونا سمیت7 بیماریاں تیزی سے پھیلنے کا خدشہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر2020ء) موسمِ سرما میں کورونا سمیت7 بیماریاں تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے، یہ بیماریاں اکتوبر سے فروری کے درمیان پھیل سکتی ہیں، ان بیماریوں میں کورونا، کریمن کانگو، ڈینگی بخار، نکسیر بخار، ڈفتھیریا، پرٹوس، موسمی نزلہ زکام اور ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے موسمی بیماریوں سے بچاؤ اور آگاہی کیلئے ایس اے اے ایل کے نام ہدایات نامہ جاری کیا ہے جس میں کورونا وائرس سمیت مزید بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کریمن کانگو، ڈینگی بخار، نکسیر بخار، ڈفتھیریا، پرٹوس، موسمی نزلہ زکام اور ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ جیسی بیماریاں اکتوبر اور فروری کے درمیان پھیل سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس لیے محکمہ صحت کی انتظامیہ ہائی الرٹ رہے۔ موسمی آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ لوگوں کو بیماریوں سے بچایا جاسکے، اور طبی عملے کو وبائی امراض سے بروقت اور مؤثر انداز میں لڑنے کیلئے تیار کیا جاسکے۔

این آئی ایچ نے ارسال کردہ خط میں بھی انتباہ جاری کیا کہ یہ موسم سرما میں بیماریاں تیزی سے پھیل سکتی ہیں۔ اس میں قومی اور عالمی عوامی صحت کے واقعات جیسے ہیومن ایمیونو ڈیفیشنسی وائرس (ایچ آئی وی، ایڈز) کو قومی جبکہ ایبولا وائرس کی بیماری مستقبل میں کسی بھی ملک اور خطے کے لیے خطرہ ہوسکتی ہیں۔ گزشتہ پانچ سالہ اعدادوشمار کو مدنظر رکھ کر بیماریوں سے نمٹا جائے۔

 دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق صحت کی پرواہ نہیں ، ہاتھ ملانا معمول بن چکا ہے ،سماجی فاصلے تودرکنار نوماسک نوسروس کے اصولوں پرعمل نہیں ہورہا۔ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا تمام فریقین سے نئی صورتحال پر فوری مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ این سی او سی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جلد آئندہ کی حکمت عملی تشکیل دے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط