رمڈیسیویر دوا کورونا کے مریضوں کیلئے بے اثر ہے، عالمی ادارہ صحت

نئی اینٹی وائرل ادویات، امیونو موڈیلیٹرز ،اینٹی سارس کووڈ 2 اور مونوکلونل اینٹی باڈیز پر بھی غور کیا جارہا ہے،ماہرین

جمعہ 16 اکتوبر 2020 14:44

رمڈیسیویر دوا کورونا کے مریضوں کیلئے بے اثر ہے، عالمی ادارہ صحت
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) امریکی کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی اینٹی وائرل رمڈیسیویر وہ واحد دوا ہے جس کے کووڈ19کے مریضوں پر مخصوص اثرات ظاہر ہوئے تھے اور اس سے قبل یہ دوا ایبولا کے وائرس کے خلاف آزمائی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی فوڈ اور ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس سے شدید متاثرہ مریضوں پر اس دوا کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔

تاہم اب عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ موثر امریکی دوا رمڈیسیویر کورونا وائرس سے شدید متاثرہ مریضوں پر بہت کم یا کوئی اثر نہیں ڈالتی اور ایسا نہیں لگتا کہ اس دوا کے استعمال کے ذریعے مریضوں کو تیزی سے صحت یاب ہونے میں مدد ملے گی۔ڈبلیو ایچ او کے نئے مطالعے میں رمڈیسیویر سمیت تین تیار شدہ ادویات ہائیڈراکسی کلورین، ایچ آئی وی کا مرکب لوپی نیور، ریٹونیور اور انٹرفیرون کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران مطالعہ دواں کے استعمال سے مریضوں کی اموات، وینٹی لیٹر کی ضرورت اور مریضوں کے اسپتال میں قیام کے دورانیے سے متعلق سامنے آنے والے حتمی شواہد کا جائزہ لیا گیا۔مطالعے کے نتیجے میں ماہرین کا کہنا تھا کہ تمام دوائوں میں سے کوئی بھی دوا مریضوں کو زندہ رکھنے کی شرح بڑھانے یا جلد اسپتال سے ڈسچارج کرنے میں مدد فراہم نہ کرپائی اور دواں کا اموات پر نتیجہ مایوس کن نکلا۔ماہرین کاکہنا تھاکہ کووڈ 19 کیلئے نئی اینٹی وائرل ادویات، امیونو موڈیلیٹرز ،اینٹی سارس کووڈ 2 اور مونوکلونل اینٹی باڈیز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط