تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلائ بچوں کیلئے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 15:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایت پر کمانڈنٹ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی زیر نگرانی سندس فا?نڈیشن میں زیرِ علاج تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے خون کے عطیات اکٹھے کرنے کے لئے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔

ٹریننگ کالج آمد پر تھلیسیمیا کے چالیس سے زائد مریض بچوں کو موٹروے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ میڈیکل کیمپ میں موٹروے پولیس کے زیرتربیت افسران نے رضاکارانہ طور پر کشیر تعداد میں خون کے عطیات دئیے۔ معروف تجزیہ نگار، صحافی، اینکرپرسن سہیل وڑائچ اورخالد عباس ڈار نے بھی میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی محبوب اسلم نے کہا کہ یہ ان کا یقین کامل ہے کہ کسی بھی انسانی جان کو بچانے سے زیادہ افضل کام کوئی اور نہیں ہو سکتا۔موٹروے پولیس کا ادارہ سندس فا?نڈیشن کو اپنے پورے ملک میں پھیلے تمام افسران کے خون کے متعلق مکمل ریکارڈ فراہم کرتا رہے گا تاکہ رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات کے حصول میں معاونت ہو سکے۔ قبل ازیں موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں ایک روڈسیفٹی سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے معروف صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ موٹروے پولیس نے وقتاً فوقتاً خون کے عطیات دے کر اپنے آپ کو انسانیت کے ساتھ درد کے حساس رشتہ میں باندھا ہوا ہے۔

انہوں نے موٹروے پولیس کی انسانیت کی خدمت کے عظیم مقصد میں سندس فاونڈیشن کیساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا دوسرے اداروں کے لئے یہ قابل تقلید ہے اور ایماندار اور خوش اخلاق افسران کے خون کا عطیہ مریض بچوں کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے۔ سینیر اداکار خالد عباس ڈار نے کہا کہ وہ ہمیشہ موٹروے پولیس کی عوام کے ساتھ خوش اخلاق رویے کی وجہ سے بے حد عزت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روڈسیفٹی کے کاموں پر کام کر کے موٹروے پولیس انسانیت کی خدمت کا اعلی نمونہ پیش کرتی ہے جو کہ اس کی نیک نامی کا بھی باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے دٴْنیا کے ساٹھ سے زیادہ ملکوں کا سفر کیا ہے لیکن موٹروے پولیس جیسا اور کوئی نہیں ہے۔ سیمینار کے اختتام پرموٹروے پولیس کے ڈی ایس پی پروموشنل کورس پاس کرنے والے تیس افسران میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

ڈی ایس پی کے کورس میں آل را?نڈ فرسٹ آنے والے محمد دانش کو کمانڈنٹ ٹریننگ کالج کی طرف سے کیپ آف آنر، خصوصی شیلڈ اور نقد انعام بھی دیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی طرف سے سہیل وڑائچ ، خالد عباس ڈار اور دیگر خصوصی مہمانوں میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط