عالمی ادارہ صحت پاکستان کے شعبہ صحت میں بہتری کے لیے آئندہ 5 سال کے لیے 886 ملین ڈالر کی خطیر رقم دیگا، معاہدہ طے پاگیا

حکمت عملی کے تحت پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کے مابین شعبہ صحت کے حوالے سے تعاون کو مزید فروغ ملے گا،ڈاکٹر فیصل سلطان

جمعرات 5 نومبر 2020 15:06

عالمی ادارہ صحت پاکستان کے شعبہ صحت میں بہتری کے لیے آئندہ 5 سال کے لیے 886 ملین ڈالر کی خطیر رقم دیگا، معاہدہ طے پاگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2020ء) عالمی ادارہ صحت پاکستان کے شعبہ صحت میں بہتری کے لیے آئندہ 5 سال کے لیے 886 ملین ڈالر کی خطیر رقم دے گا،ڈبلیو ایچ اور وزارت صحت کے مابین مٴْلکی تعاون حکمت عملی 2020-2025 پر دستخط کئے گئے ،تقریب میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان، سیکرٹری صحت اور ڈبلیو ایچ او پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ماہی پالا پلیتھا نے خصوصی شرکت کی ۔

اعلامیہ کے مطابق حکمت عملی میں ایڈوانس یونیورسل ہیلتھ کوریج،ہیلتھ ایمرجنسی اور صحت مند آبادی کے سیکٹرز کو ترجیحی بنیادوں پر رکھا گیا ہے،معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کی پاکستان کیلئے شعبہ صحت میں معاونت کو سراہا گیا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ پاکستان کے شعبہ صحت کی بہتری میں عالمی ادارہ صحت کی دیرپا عزم قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکمت عملی کے تحت پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کے مابین شعبہ صحت کے حوالے سے تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوکںنے کہاکہ کووڈ19 پر قابو پانے سمیت دیگر ایمرجنسی و اصلاحاتی پروگرامز کے نفاز میں ڈبلیو ایچ او کا اہم کردار ہے۔ سربراہ ڈبلیو ایچ او پاکستان نے کہاکہ پاکستان کے ہیلتھ و ڈویلپمنٹ شعبوں میں تحقیق کے بعد ڈبلیو ایچ او کی جانب سے سی سی ایس کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈاکٹر ماہی پالا نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے شعبہ صحت میں بہتری کے لیے متعارف کردہ نئی اصلاحات بھی حکمت عملی کا حصہ بنائی جائیں گی۔ سیکرٹری صحت نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پاکستان کے شعبہ صحت میں تعمیری کردار ادا کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر عامر اشرف خواجہ نے کہاکہ مالی و ٹیکنینکل وسائل کی موبلائزیشن میں ڈبلیو ایچ او پروگرامز انتہائی کارآمد رہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی