کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر روکنے کیلئے عدالتی اقدامات،چیف جسٹس کی ہدایت پر صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں میں فوکل پرسنز نامزد

فوکل پرسنز اقدامات کی نگرانی ،مثبت کیس آنے کی صورت میں فوری ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائی کورٹ کو مطلع کرینگے

پیر 16 نومبر 2020 13:26

کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر روکنے کیلئے عدالتی اقدامات،چیف جسٹس کی ہدایت پر صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں میں فوکل پرسنز نامزد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2020ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی جانب سے عدالتوں میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں اور اسی سلسلہ میں ضلعی عدلیہ میں ججز، وکلاء اور سائلین کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ہدایات نامہ بھی جاری کردیا گیا ۔چیف جسٹس محمد قاسم خان کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں میں فوکل پرسنز نامزدکر دیئے گئے ہیں۔

لاہور کی ضلعی عدالتوں کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیف اللہ سوہل کو کورونا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے، جبکہ شیخوپورہ میں سینئرسول جج سول ڈویژن محسن علی خان بطور فوکل پرسن بھی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ اسی طرح ننکانہ صاحب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاصم منظور، ساہیوال میں سینیئر سول جج شکیل احمد گورایہ، راولپنڈی کی ضلعی عدالتوں میں کوروناکے پھیلائو کو روکنے اور احتیاطی تدابیر کے نفاذ و عملدرآمد کے لئے سینئرسول جج سول ڈویژن کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کی ضلعی عدالتوں کے لئے سول جج محمد نصر اللہ وٹو، جہلم کیلئے سینیئر سول جج راشد طفیل ریحان، جھنگ کے لئے سینئرسول جج شاہد محمود اور گوجرانوالہ کیلئے سینئرسول جج دلدار شاہ کوفوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔بہاولنگر کی سول اور سیشن عدالتوں کے لئے سینئرسول جج محمد افضل بھٹی کو کورونا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے جبکہ راجن پور میں سینئرسول جج خرم شہزاد میرانی کو بطور کورونا فوکل پرسن کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ضلعی عدالتوں میں نامزدکردہ فوکل پرسنز لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہدایت نامہ کے مکمل نفاذ اور عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ فوکل پرسن اپنے متعلقہ ضلع کی سیشن وسول عدالتوں میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔کسی بھی ضلعی عدالت میںججز یاسٹاف میں کوئی مثبت کیس آنے کی صورت میں فوری طور پر ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائی کورٹ کو مطلع کیا جائے گا اور رپورٹ ای میل کی جائے گی۔

فوکل پرسنز کی ذمہ داری ہوگی کہ ججز یاسٹاف میں سے کورونا مریضوں کی مکمل دیکھ بھال اور ہر طرح کی طبی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ کورونا فوکل پرسنز ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیزکے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں گے تاکہ عدالتوں میںکورونا کے پھیلائو کوروکا جاسکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی