این آئی سی وی ڈی کے سرجن ستارہ امتیاز ڈاکٹر پرویز چوہدری کو ملازمت سے فارغ کر دیاگیا

میرا کنٹریکٹ31دسمبر2022میں ختم ہوگا مجھے کنٹریکٹ ختم کرنے کے حوالے سے کوئی نوٹس نہیں ملا،ڈاکٹر پرویز چوہدری ڈاکٹر پرویز چوہدری کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا ہے اور سینئر سرجن ڈاکٹر اسدبلال کو ہیڈآف کارڈیک سرجری کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، ترجمان این آئی سی وی ڈی

جمعرات 19 نومبر 2020 14:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2020ء) قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی)کے سرجن ستارہ امتیاز ڈاکٹر پرویز چوہدری کو ملازمت سے فارغ کر دیاگیاہے۔سرجن ڈاکٹر پرویزچوہدری کے مطابق میرا کنٹریکٹ31دسمبر2022میں ختم ہوگا مجھے کنٹریکٹ ختم کرنے کے حوالے سے کوئی نوٹس نہیں ملا۔ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کہا کہ انہیں صرف اس بات پر افسوس ہواہے کہ انہیں ملک کی خدمت کے لیے امریکا سے واپس آنے کی درخواست کی گئی تھی اور اب طے شدہ اصولوں اور صحت کے طریقوں پر عمل کرنے کے باوجود ان کی جگہ ان کے طالب علم کو عہدہ دے دیاگیاہے جوایک قسم کی تضحیک ہے۔

دوسری جانب ترجمان این آئی سی وی ڈی نے بتایاکہ ستارہ امتیاز ڈاکٹر پرویز چوہدری کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا ہے اور سینئر سرجن ڈاکٹر اسدبلال کو ہیڈآف کارڈیک سرجری کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے نیب چھاپے کے حوالے سے کہا کہ نیب نے ملک بھرکے مریضوں کامفت علاج کرنے والے ادارے پر بلاجواز چھاپہ مارا، نیب نے این آئی سی وی ڈی کوریکارڈکے حوالے سے کوئی پیشگی خط نہیں لکھا۔ترجمان نے بتایاکہ نیب نے جب بھی کوئی ریکارڈ طلب کیا،ہارڈ ،سافٹ کاپی میں بروقت مہیاکیا۔سال2016سے نیب کی انکوائری چل رہی ہے مگرکوئی الزام ثابت نہیں ہوا، نیب کے چھاپے کے باعث ادارے کے ڈاکٹرز،ملازمین ذہنی دبائوکاشکارہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط