پاک بحریہ کی جانب سے کیٹی بندرمیں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ کا قیام

ساحلی علاقوں میں صحت کے معیار کو بہتر بنانے کی پاک بحریہ کی کاوشوں کے تسلسل اور بالخصوص کرونا وبائکے تناظر میں پاکستان بحریہ نے روٹری کلب انٹرنیشنل، المصطفٰی ٹرسٹ اور ساحل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیٹی بندر،سندھ میں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ قائم کیا

پیر 23 نومبر 2020 12:49

پاک بحریہ کی جانب سے کیٹی بندرمیں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ کا قیام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2020ء) ساحلی علاقوں میں صحت کے معیار کو بہتر بنانے کی پاک بحریہ کی کاوشوں کے تسلسل اور بالخصوص کرونا وبائکے تناظر میں پاکستان بحریہ نے روٹری کلب انٹرنیشنل، المصطفٰی ٹرسٹ اور ساحل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیٹی بندر،سندھ میں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ قائم کیا۔

آنکھوں کے اسپیشلسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ اور جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرز پر مشتمل ڈاکٹروں کی ایک قابل ٹیم نے جدید تشخیصی آلات پر مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت مشاورت فراہم کی۔

کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے علاوہ معمولی سرجیکل اور ڈینٹل آپریشنز بھی کیے گئے۔

مزید برآں، مریضوں کو مختلف متعدی امراض اور ان کے انسداد کی تدابیر بالخصوص کرونا کی وباء کے بارے میں مکمل طور پر آگاہی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ، مریضوں میں ذاتی صحت و صفائی، بچوں کی صحت اوردیکھ بھال اور رہائشی علاقوں کی صفائی ستھرائی کے بارے میں شعور اجاگر کیا گیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے قائم کردہ میڈیکل / آئی کیمپ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد مستفید ہوئی۔
پاک بحریہ ساحلی پٹی اور ملحقہ علاقوں میں معیاری طبی معالجے کی مسلسل فراہمی کے لئے پر عزم ہے اور حالیہ میڈیکل کیمپ کا قیام پاکستان بحریہ کے اسی عزم کا مظہر ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی