چین نے 24کولڈچین وین محکمہ صحت کو عطیہ کردیں،پنجاب میں 4کروڑ بچوں کو خسرہ ویکسین کی بوسٹر خوراک لگائی جائے گی‘ خواجہ سلمان رفیق ،حکومت نے 61کروڑ جاری کردئیے ، صوبے میں پولیو کے ساتھ روٹین ایمونائزیشن کو بھی موثر بنایا جارہاہے‘ ای ڈی اوز ہیلتھ کانفرنس سے خطاب

جمعہ 7 مارچ 2014 19:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صوبہ میں مئی کے مہینے میں 10سال تک کی عمر کے 4کروڑ بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی جس کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر 61کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی گئی ہے،اس مہم میں GAVIبھی مالی تعاون کررہاہے اور عالمی ادارہ صحت کے ذریعے خسرہ کی ویکسین کی خریداری کا عمل شروع کردیا گیاہے۔

یہ مہم مئی کے مہینے میں چلائی جائے گی۔انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز ای ڈی اوز ہیلتھ کانفرنس کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب بابر حیات تارڑ ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز ، عالمی ادارہ صحت، ملنڈاگیٹس فاؤنڈیشن ، یونیسف اور روٹری کلب کے نمائندوں کے علاوہ تمام اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ اور ڈائریکٹرز ہیلتھ ای پی آئی، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام، ڈینگی کنٹرول پروگرام، ہیپاٹائٹس کنٹرول ، ایم این سی ایچ ،لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرامز اور ڈویژنل ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع کی سطح پر پولیو کے علاوہ بچوں کے حفاظتی پروگرام (روٹین ایمونائزیشن )، ڈینگی کی صورت حال ، مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ ، ہیپاٹائٹس کنٹرول اور دیگر پروگراموں کی کارکردگی اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ان پروگراموں پر عملدرآمد کے سلسلے میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کی گئی تاکہ متعلقہ افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے آئی جی پنجاب اور پاکستان ریلوے کے حکام کے ساتھ تفصیلی میٹنگز کی گئی ہیں جس میں یہ طے پایا ہے کہ راولپنڈی سے اٹک تک تمام ریلوے اسٹیشنوں پر محکمہ صحت پنجاب کی پولیو ٹیمیں صوبہ کے پی کے سے آنے والی ٹرینوں میں موجود بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی جس کے لیے ریلوے پولیس تعاون کرے گی۔

مزید برآں پنجاب کے داخلی راستوں پر مسافر بچوں کو قطرے پلانے کے لیے خصوصی چیک پوسٹیں قائم کی جارہی ہیں جس کے لیے روٹری کلب کنٹینرز تیار کر کے محکمہ صحت کو عطیہ کر رہاہے اور آئندہ ہفتے اس سلسلے میں اٹک کے مقام پرصوبہ کے پی کے سے آنے والی بسوں اور دیگر ٹریفک سے سفر کرنے والے بچوں کوقطرے پلانے کے لیے کنٹینر نصب کرنے کی تقریب منعقد کی جارہی ہے۔

بسوں اور دیگر گاڑیوں کو روکنے کے لیے پنجاب پولیس تعاون کرے گی۔ خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ ویکسنیٹرز کی خالی آسامیاں پرُ کرنے کے لیے جلد اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے تمام ای ڈی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں ہیلتھ پروگراموں خصوصاً پولیو اور ای پی آئی کو کامیاب بنانے کے لیے زیادہ محنت اور لگن سے کام کریں اورہیلتھ انڈیکیٹرز کو بہتر بنائیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی سیزن بھی شروع ہوچکا ہے لہٰذا تمام ای ڈی اوز ڈینگی سرویلنس اور لاروی سائیڈنگ پر خصوصی توجہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ جتنی موثر ڈینگی سرویلنس ہوگی اتنا ہی بیماری پر کنٹرول کرنے میں کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں تمام ہسپتالوں میں ہفتہ صفائی کے دوران کوڑا کرکٹ اٹھانے ، جمع شدہ پانی کے نکاس اور ہسپتال کے تمام وارڈز ، باتھ رومز میں صفائی کو یقینی بنایا جائے اور ہفتہ صفائی کے بعد بھی اس صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے۔

خواجہ سلمان رفیق نے افسران کو باور کرایا کہ ماضی کی حکومتوں کے برعکس ای ڈی اوز ہیلتھ ہر قسم کے سیاسی دباؤ سے آزاد ہیں اور حکومت نے انہیں فری ہینڈ دیا ہے لہٰذا تمام افسران کو اپنی پیشہ وارانہ اور انتظامی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے تاکہ ان پر عوام کا اعتماد بحال ہوسکے اور لوگوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات میسر آئیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط