وزیر اعظم کی صوبائی دارالحکومت میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کا جائزہ لینے کی ہدایت ،سنگا پور کی کمپنی سٹڈی رپورٹ تیار کر یگی،نواز شریف کا لاہور میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح پر تشویش کا اظہار ،حکام کو مربوط پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی،مقبرہ جہانگیر سے ملحقہ علاقوں کی ڈویلپمنٹ کی ہدایت ،ترقیاتی منصوبوں کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے ،وزیراعظم

ہفتہ 8 مارچ 2014 20:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کو عالمی معیار کے شہروں کے مطابق ترقی دینے کے لئے قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی ادارے ایسی جگہوں کی نشاندہی کریں جہاں کثیر المنزلہ عمارتیں اور جدید شہر قائم کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہ ہو ، وزیر اعظم نے لاہور میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ اس سلسلہ میں مربوط پالیسی سامنے لائی جائے تاکہ مستقبل میں پانی کے حوالے سے مشکلات درپیش نہ ہوں ۔

ہفتہ کے روز وزیر اعظم کی زیر صدارت جاتی امراء رائے ونڈ میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف‘ چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ ،کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال ، جاوید اسلم ،اور ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کو اس موقع پر راوی زون ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

وزیر اعظم نوازشریف نے کمشنر لاہور کو ہدایت کی لاہور میں ایسی جگہیں مخصوص کریں جہاں کثیر المنزلہ عمارتوں کیلئے کوئی رکاوٹ نہ ہو ، دنیا میں ایسی مثالیں موجود ہیں جہاں اس حد کو مخصوص نہیں کیا جاتا ۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مذکورہ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرتے عالمی معیار کی تعمیراتی جدت اور سہولتوں کو مد نظر رکھا جائے ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے لاہور میں پانی کے کم ہوتے ہوئے لیول کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی جائے اور ماہرین اور سرمایہ کاروں کو ساتھ ملایا جائے ۔ وزیر اعظم نواز شریف سے سنگا پور کی کمپنی کے نمائندوں نے بھی ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے انہیں راوی زون ڈویلپمنٹ پر جلد سے جلد سٹڈی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مقبرہ جہانگیر سے ملحقہ علاقوں کی ڈویلپمنٹ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے جبکہ وزیراعظم نے لاہور کے گرد وسیع سرکاری رقبے کمرشل بنیادوں پر لیوریج کیا جائے اور یہاں پر اعلیٰ معیار کی کمرشل عمارتیں قائم کی جائیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی