کالعدم تحریک طالبان نے سیاسی دفاتر کھولنے کیلئے مشاورت شروع کر دی، اتفاق رائے ہونے پر کراچی ، پشاور میں سیاسی دفاتر کھولے جائیں گے ، طالبان دفترکھولنا چاہیں تو ہم تعاون کے لئے تیار ہیں، وزیر صحت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی

اتوار 9 مارچ 2014 22:18

کالعدم تحریک طالبان نے سیاسی دفاتر کھولنے کیلئے مشاورت شروع کر دی، اتفاق رائے ہونے پر کراچی ، پشاور میں سیاسی دفاتر کھولے جائیں گے ، طالبان دفترکھولنا چاہیں تو ہم تعاون کے لئے تیار ہیں، وزیر صحت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان نے مذاکرات سے پہلے 2صوبائی دارالحکومتوں میں سیاسی دفاتر کھولنے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے ۔ طالبان ذرائع کے مطابق طالبان نے اپنے زیر سایہ کام کرنے والی عسکری تنظیموں سے پاکستان میں سیاسی دفاترکھولنے کیلئے تجاویز طلب کر لی ہیں ۔ تمام گروپوں کی طرف سے اتفاق رائے کے بعد پشاور اور کراچی میں سیاسی دفاتر کھولے جائیں گے ۔

ذرائع کے یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کا نام سیاسی شوریٰ اس لئے رکھا تھا کہ مستقبل میں یہ کمیٹی سیاسی حوالے سے اہم فیصلے کر سکے

جبکہ دوسری جانب وزیرصحت خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ہم امن کے لئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، پہلے بھی کہا تھا کہ اگر طالبان دفترکھولنا چاہیں تو ہم تعاون کے لئے تیار ہیں لیکن ہمارا مذاق اڑایا گیا۔

(جاری ہے)

پشاور میں انسداد پولیو مہم کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ملک میں قیام امن کے لئے مذاکرات کی کامیابی ضروری ہے، اس سلسلے میں وفاقی حکومت اور طالبان کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام کے لئے ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ہم نے پہلے بھی کہا کہ طالبان دفتر کھولنا چاہیں تو ہم تعاون کے لئے تیار ہیں لیکن ہمارا مذاق اڑایا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی