کورونا کی برطانیہ سے پھیلنے والی نئی قسم کی 60 ممالک میں موجودگی کا انکشاف

جنوبی افریقہ میں بھی کورونا کی ایک نئی تبدیل شدہ قسم دریافت ہوئی، جو اب تک23ممالک میںپہنچ چکی ،ڈبلیو ایچ او

کورونا کی برطانیہ سے پھیلنے والی نئی قسم کی 60 ممالک میں موجودگی کا انکشاف
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء)حال ہی میں کورونا وائرس کی برطانیہ میں پائی جانے والی نئی قسم کی اب ساٹھ ممالک میں موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بدھ کو بتایا کہ ایک ہفتہ قبل تک وائرس کی یہ قسم پچاس ملکوں تک محدود تھی اور اب یہ مزید پھیل چکی ہے۔ اسی طرح جنوبی افریقہ میں بھی حال ہی میں کورونا کی ایک نئی تبدیل شدہ قسم دریافت ہوئی، جو اب تک 23 ممالک تک پہنچ چکی ہے۔ ان دونوں نئی تبدیل شدہ اقسام کے بارے میں طبی ماہرین کی رائے ہے کہ یہ زیادہ پھیلنے کی کہیں زیادہ صلاحیت کی حامل ہیں۔ تاہم حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ دونوں ہی اقسام زیادہ خطرناک نہیں۔

Your Thoughts and Comments