جنرل ہسپتال مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی میں بازی لے گیا

تاریخ میں پہلی بار لیبر روم میں نومولود کو پیدائشی ٹیکہ لگائے بغیر ڈسچارج نہ کرنے کی سہولت کو شہریوں نے سراہا طب سے وابستہ افراد بالخصوص بچوں کی ویکسی نیشن کے لئے مکمل تندہی اور فرض شناسی کا مظاہرہ جاری رکھیں‘پرنسپل پی جی ایم آئی

بدھ 3 مارچ 2021 16:05

جنرل ہسپتال مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی میں بازی لے گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) موجودہ حکومت کے ہیلتھ ویژن کی روشنی پر عملدرامد کرتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی میں بازی لے گیا۔ایل جی ایچ کی تاریخ میں پہلی بار لیبر روم میں نومولود بچوں کو پیدائشی ٹیکہ لگائے بغیر ڈسچارج نہ کرنے کے عمل کو شہریوں نے سراہااور اس سہولت کی فراہمی پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر کی تعریف کی ۔

ڈاکٹر لیلیٰ شفیق اور نرسنگ سپروائزر انور سلطانہ کے مطابق دسمبر تا فروری تک(3ماہ) ایل جی ایچ لیبر روم میں تقریباً1500بچوں کی پیدائش ہوئی جنہیں فوری طور پر ابتدائی انجیکشن لگا کر گھر جانے کی اجازت دی جبکہ ڈاکٹر ز اور نرسنگ سٹاف نے حفاظتی ٹیکوں کے کورس کے بارے میں والدین کی کونسلنگ بھی کی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں معروف گائناکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے والدین نو مولود بچوں کو پیدائشی ٹیکہ لگوانے کے لئے دوبارہ ہسپتال آنے کی زحمت سے بچ گئے ہیں۔

شیر خوار بچوں کو لا زمی ٹیکہ لگانے کے لئے راؤنڈ دی کلاک سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ بچوں کو عالمی ادارہ صحت کی ہدایت پر دو سال تک کی عمر میں 11بیماریوں کے خلاف ٹیکوں کا کورس مکمل کروانا ضروری ہے جس کا آغاز پیدائشی ٹیکہ لگانے سے کیا جاتا ہے جو والدین کو اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ وہ اپنے بچے کو ٹیکوں کا کورس اولین فرض سمجھ کر پورا کریں تاکہ وہ صحت مند زندگی گزار سکیں اور ایک مثبت معاشرہ تعمیر کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔

پرنسپل پی جی ایم آئی نے مزید کہا کہ محکمہ صحت حکو مت پنجاب نے رواں سال سے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں ٹائیفائیڈ ویکسین کا اضافہ کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور اُن کی حکومت عوام کی سہولت کے بارے میں کس قدر دلچسپی لے رہے ہیں اور ہر سطح پر علاج معالجہ کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ بیماریوں کی روک تھام کے لئے بھی دور رس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کے لئے تمام وسائل عوام کی فلاح اور صحت کے منصوبوں کی تکمیل میں صرف کیے جا رہے ہیں۔

پروفیسرالفرید ظفر نے مزید کہا کہ عوام کو نجی و سرکاری ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہیلتھ انصاف کارڈ ترجیحی بنیادوں پر مہیا کیے جا رہے ہیں تاکہ کوئی بھی شخص مالی وسائل نہ ہونے کی صورت میں علاج کی سہولیات سے محروم نہ رہ سکے۔انہوں نے ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈیکس پر بھی زور دیا کہ حکومت اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے بیماروں کے علاج معالجہ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور بالخصوص بچوں کی ویکسی نیشن کے لئے مکمل تندہی اور فرض شناسی کا مظاہرہ جاری رکھیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی