ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 2 بچے جان کی بازی ہار گئے

کرونا کے باعث ملک میں اب تک 1 سے 10 سال تک کے 44 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں،این سی او سی

جمعرات 15 اپریل 2021 14:18

ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 2 بچے جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 2 بچے جان کی بازی ہار گئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک میں اب تک 1 سے 10 سال تک کے 44 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد نے این سی او سی کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں نومولود سے 10 سال عمر تک کے مزید 44 بچے کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں 10سال تک کے کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 52 ہو چکی ہے، 24 گھنٹوں میں 11 سے 20 سال والوں میں 49 کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ڈی ایچ نے بتایا کہ 11 سے 20 سال کے 6 ہزار 253 بچے اور نوجوان کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں 21 سے 30 سال کے 94 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 31 سے 45 سال کے 153 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، 46 سے 60 سال کی عمر کے 102 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ڈی ایچ او نے بتایا کہ 61 سے 80 سال کی عمر کے 60 افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں، اسلام آباد میں گزشتہ روز 81 سال سے زائد عمر کے 6 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مجموعی 67 ہزار 491 مثبت کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، دارالحکومت میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 947 ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شرح اموات 0.93 فیصد ہے۔این سی او سی نے بڑے شہروں میں اسپتالوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔این سی او سی کے مطابق گوجرانولہ میں 88 فیصد دستیاب وینٹیلیٹر پر کورونا کے مریض موجود ہیں ،ملتان میں 81 فیصد، لاہور 82 فیصد دستیاب وینٹیلیٹر پر مریض موجود ہیں ،اسلام آباد میں 51 فیصد دستیاب وینٹیلیٹر پر مریض موجود ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق چارسدہ میں 93 فیصد دستیاب آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں ،گوجرانولہ میں 85 فیصد دستیاب آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں ،صوابی میں 93 فیصد جبکہ پشاور میں 75 فیصد دستیاب آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی