صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایکسپو ویکینیشن سنٹرکا دورہ

پنجاب بھرمیں ویکسینیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے،عوام کوروناسے بچاؤ کیلئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔وزیر صحت پنجاب

جمعرات 6 مئی 2021 14:06

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایکسپو ویکینیشن سنٹرکا دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایکسپو ویکینیشن سنٹرکا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اور پراجیکٹ ڈائریکٹر احمربھی موجودتھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ایکسپوویکسینیشن سنٹرمیں مختلف کاؤنٹرزپرعملہ اور ویکسینیشن کروانے آئے شہریوں سے بات چیت کی۔

شہریوں نے وزیر صحت سے انتظامات بارے اظہار اطمینان کیا۔ڈپٹی سیکرٹری اورپراجیکٹ ڈائریکٹر احمرنے وزیر صحت کو ایکسپوسنٹرمیں ویکسینیشن کیلئے انتظامات بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صوبہ بھرمیں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 94ہزارسے زائد شہریوں کو کوروناویکسین لگائی گئی ہے۔ شہریوں کی سہولت کی خاطر پنجاب میں مزیدویکسینیشن سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ویکسینیشن سنٹرزپرعملہ کی تعدادکوبھی دوگناکردیاگیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ الحمداللہ پاکستان میں سب سے زیادہ ویکسینیشن پنجاب میں ہورہی ہے۔ابھی تک 16لاکھ سے زائد شہریوں کو کوروناسے بچاؤ کی ویکسین لگاچکے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب بھرمیں ویکسینیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔عوام کوروناسے بچاؤ کیلئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

8مئی سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ عوام کے حق میں کیا۔کوروناکے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے اگلے 20دن انتہائی اہم ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے پنجاب کی عوام سے عیدکے موقع پر گھروں میں رہنے اور سادگی سے خوشیاں منانے کی اپیل کی۔صوبائی وزیر نے ویکسینیشن سنٹرزپر بہترانتظامات پرسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم اور ان کی ٹیم کوشاباش دی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط