بند کریں
صحت صحت کی خبریںڈاکٹر طاہر القادری فوج کو مخاطب نہ کریں: پرویز رشید

صحت خبریں

وقت اشاعت: 24/06/2014 - 18:48:11 وقت اشاعت: 24/06/2014 - 16:24:06 وقت اشاعت: 24/06/2014 - 16:22:20 وقت اشاعت: 24/06/2014 - 13:29:33 وقت اشاعت: 23/06/2014 - 13:50:01 وقت اشاعت: 23/06/2014 - 10:33:11 وقت اشاعت: 22/06/2014 - 18:18:39 وقت اشاعت: 22/06/2014 - 15:49:11 وقت اشاعت: 22/06/2014 - 15:49:11 وقت اشاعت: 21/06/2014 - 19:55:26 وقت اشاعت: 21/06/2014 - 17:44:18

ڈاکٹر طاہر القادری فوج کو مخاطب نہ کریں: پرویز رشید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ طیارہ لاہور اتارنے کا فیصلہ مسافروں اور طاہر القادری کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ طاہر القادری پاک فوج کو مخاطب نہ کریں۔ فوج کا تعلق ملکی دفاع سے ہے, اسے سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) لاشوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری اور فرض ہے۔ ہم عوام کے جان و مال کا تحفظ چاہتے ہیں۔ اسلام ائیر پورٹ کے باہر کارکنوں کا ہجوم دندناتا پھر رہا تھا۔ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا تھا۔ اس لئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور مسافروں کی حفاظت کیلئے طیارہ لاہور میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری آزاد شہری ہیں، انھیں قانون کا احترام کرنا چاہیے۔ طاہر القادری کو گھر منتقل کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا گیا ہے۔

23/06/2014 - 10:33:11 :وقت اشاعت