پاکستان میں کورونا سے متاثر ہ مریضوں میں بلیک فنگس کیسز کا انکشاف ، چار مریض چل بسے

پاکستان میں کورونا سے متاثر ہ مریضوں میں بلیک فنگس کیسز کا انکشاف ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء)پاکستان میں کورونا سے متاثر ہ مریضوں میں بلیک فنگس کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں بلیک فنگس سے 4 کورونا مریضوں کا انتقال ہو گیا اورمتعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ماہرین کے مطابق متعدد سینٹرزکی جانب سے بلیک فنگس کے یہ کیسز رپورٹ نہیں کیے گئے۔متعدی امراض کے ماہرین کے مطابق بلیک فنگس دماغ اور پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتا ہے، یہ وہی فنگس ہے جو روٹیوں میں لگتا ہے۔خیال رہے کہ مریضوں میں اس مہلک فنگس انفکیشن کی تشخیص مشکل سے ہوتی ہے۔

Your Thoughts and Comments