16جون سے ایکسپوسنٹرلاہورمیں بیرون ملک جانے والے 40سال سے کم عمرافرادکو آسٹرازینیکاویکسین لگانے کا آغازکررہے ہیں‘یاسمین راشد

فائزرویکسین مختلف بیماریوں میں مبتلا افرادکو ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائے گی،صوبہ بھر میں 677ویکسینیشن سنٹرزکے ذریعے لوگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے‘وزیرصحت پنجاب

منگل 15 جون 2021 16:26

16جون سے ایکسپوسنٹرلاہورمیں بیرون ملک جانے والے 40سال سے کم عمرافرادکو آسٹرازینیکاویکسین لگانے کا آغازکررہے ہیں‘یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے خوشخبری سنادی ۔صوبائی وزیرنے کہاکہ بیرون ملک جانے والے پاکستانی ویکسین کے حوالہ سے اب فکرمندنہ ہوں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میںاجلاس منعقد ہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری ودیگرافسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو پنجاب میں ویکسینیشن عمل تیزکرنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صوبہ بھرمیں کوروناویکسین کی کوئی کمی نہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرلاہورکے پاس اس وقت 25000کوروناویکسین کا سٹاک موجودہے۔

تمام اضلاع میں ویکسین کی وافرمقدارموجودہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ 16جون سے این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق ایکسپوسنٹرلاہورمیں بیرون ملک جانے والے 40سال سے کم عمرافرادکو آسٹرازینیکاویکسین لگانے کا آغازکررہے ہیں۔تمام ڈپٹی کمشنرزکو40سال عمرسے کم افرادکوآسٹرازینیکا ویکسین لگانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔موبائل ویکسین یونٹس کے ذریعے بھی کوروناویکسین لگائی جارہی ہے۔

حال ہی میں اضلاع کو16لاکھ ویکسین کی خوراکیں تقسیم کی گئی ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صوبہ بھرمیں روزانہ کی بنیادپر2لاکھ40ہزارسے زائد افرادکی ویکسینیشن کررہے ہیں۔پنجاب کے پاس فائزر ویکسین کی13000خوراکیں موجودہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ فائزرویکسین مختلف بیماریوں میں مبتلا افرادکو ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائے گی۔پنجاب کی عوام ویکسین بارے بالکل پریشان نہ ہوں۔

تمام تحصیل ہیڈ کوراٹرزہسپتالوں میں ہفتے کے سات روزکے دوران24گھنٹے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاک لاہورمیں 57موبائل ویکسین کیمپس کے ذریعے ویکسین لگائی جارہی ہے۔پنجاب میں ویکسینیشن کے عمل کو خودمانیٹرکررہے ہیں۔صوبہ بھر میں 677ویکسینیشن سنٹرزکے ذریعے لوگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز ویکسینیشن کا ہدف حاصل کررہے ہیں۔پنجاب میں اگلے 3دن کیلئے ویکسین کا سٹاک موجودہے۔وفاقی حکومت پنجاب میں مزید ویکسین بھیج رہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ حکومت پنجاب نے تاریخی بجٹ پیش کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط