وزیر صحت نے عوا م میں ڈینگی بارے بیداری شعورکیلئے مؤثرآگاہی مہم چلانے کی ہدایت کردی

اِن ڈورسرویلنس کو فوراً بڑھادیاجائے اورپنجاب کے تعلیمی اداروں میں ڈینگی بارے آگاہی مہم کا آغازکیاجائے‘یاسمین راشد

پیر 21 جون 2021 16:52

وزیر صحت نے عوا م میں ڈینگی بارے بیداری شعورکیلئے مؤثرآگاہی مہم چلانے کی ہدایت کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے عوا م میں ڈینگی بارے بیداری شعورکیلئے مؤثرآگاہی مہم چلانے کی ہدایت کردی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ ہدایات سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ کمیٹی اجلاس برائے انسداد ڈینگی مہم کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اس موقع پرسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم،ڈی سی لاہور مدثرریاض،ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر اور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ پولیس،تعلقات عامہ،سول ایوی ایشن،لائیو سٹاک،پی ایچ اے،ڈی ایچ اے،ریسکیو1122،سپیشل برانچ،ہائرایجوکیشن،لوکل گورنمنٹ،پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کاتفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے صوبائی وزیر صحت کومختلف محکمہ جات کی انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے کارکردگی پیش کی۔

مختلف محکمہ جات کے نمائندگان نے صوبائی وزیر صحت کو انسدادڈینگی مہم کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ڈینگی پر قابوپانا بہت اہم ہوگیاہے،اِن ڈورسرویلنس کو فوراً بڑھادیاجائے اورپنجاب کے تعلیمی اداروں میں ڈینگی بارے آگاہی مہم کا آغازکیاجائے۔صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات ڈینگی کے کیسزیالارواء رپورٹ نہ کرنے والے افسران کے خلاف ایکشن لیں۔

صوبہ بھرمیں ڈینگی کیسزمیں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔ڈی جی ہیلتھ ٹی ایچ کیوز سے انسدادڈینگی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کریں۔تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں میں اضافہ ہورہاہے۔پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن تمام نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں سے ڈینگی کی رپورٹس کوخودمانیٹرکرے۔

کوروناوائرس کے ساتھ ڈینگی کا بھی مقابلہ کرناہوگا۔اس وقت ڈینگی کے کیسز بارے بوگس رپورٹنگ ناقابل برداشت ہے۔وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ ریڈ زون میں آنے والے تمام اضلاع ڈینگی کے تدارک کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں۔تمام متعلقہ ادارے انسدادڈینگی سرگرمیوں کی تفصیلات محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکوبھجوائیں۔ڈینگی لاروا تلفی کو یقینی بنانے کیلئے ٹارگٹ آپریشنزکئے جائیں۔

تمام سی ای اوز سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرانسدادڈینگی سرگرمیوں کو کامیاب بنائیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہاٹ سپاٹس کی زیادہ سے زیادہ نشاندہی کرکے ڈینگی لارواء کو تلف کیاجائے۔تمام متعلقہ محکمہ جات ڈینگی وباء کے تدارک کیلئے کوارڈینیشن کو مزیدمضبوط بنائیں۔ڈی ایگ کی سفارشات کے مطابق ایس اوپیز پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے۔ڈینگی پر قابوپانے کیلئے یہی وقت کام کرنے کا ہے۔

سرویلنس اور لارواء سائیڈنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ انسدادڈینگی کے حوالے سے تمام محکمے اپنے فرائض ذمہ داری سے اداکریں۔کمشنرزاور ڈی سی حضرات اضلاع میں انسدادڈینگی سرگرمیوں کیلئے ہیومن ریسارس سمیت دیگروسائل کویقینی بنانے کے ذمہ دارہیں۔پنجاب کے تمام اضلاع میں کوروناویکسین وافرمقدارمیں بھجوادی گئی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صوبہ بھرمیں ویکسینیشن کا عمل تیزکردیاجائے۔پنجاب جلد یومیہ ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرلے گا۔صوبائی وزیر صحت نے عوام سے اپنے گھروں،دوکانوں اور دفاترکوصاف ستھرارکھنے کی اپیل کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط