کراچی ،سندھ میں آئی ڈی پیز کی آمد اور بڑھتے پولیو کیسز کے بعد خصوصی انسداد پولیو مہم کا فیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2014ء)سندھ میں آئی ڈی پیز کی آمد اور بڑھتے پولیو کیسز کے بعد خصوصی انسداد پولیو مہم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ خصوصی پولیو مہم آئندہ ماہ کی 15 تاریخ سے چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے سندھ میں آئی ڈی پیز کی آمد اور بڑھتے پولیو کیسز کے بعد خصوصی انسداد پولیو مہم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس مہم کی کامیابی کے لیے معروف علما کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔علمائے کرام انسداد پولیو مہم کے دوران علاقوں میں جاکر آگہی مہم چلائیں گے۔جبکہ امام کعبہ کا انسداد پولیو سے متعلق بیان بھی آگہی مہم میں خصوصی طور پر استعمال ہوگا۔

Your Thoughts and Comments