کراچی ، ضلع غربی میں سیکورٹی نہ ملنے پر پولیو مہم موخرکر دی گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء) کراچی کے علاقے ضلع غربی میں سیکیورٹی نہ ملنے پر جمعرات سے شروع ہونے والی پولیو مہم موخرکر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آخری لمحات میں ہاتھ اٹھا لیا۔ آئی ڈی پیز سمیت ضلع غربی کے 24 ہزار بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم ہو گئے جبکہ پولیس اور رینجرز نے پولیو ورکرز کو کسی بھی قسم کی نقل حرکت سے روک دیا ہے۔

Your Thoughts and Comments