نوشکی میں قلت اب کا مسئلہ بدستور برقرار،لو گ قیمتاً پانی خریدنے، مضر صحت پانی کے استعمال اور بارش کا ذخیرہ کردہ پانی پینے پر مجبور

منگل 12 اگست 2014 14:52

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) پولیٹیکل پارٹیز اسٹیئرنگ کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں ضلع نوشکی کے مختلف علاقوں میں قلت آب اور پی ایچ ای کی ناقص کارکردگی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت ایم پی اے اور پی ایچ ای کے اعلیٰ حکام کے تمام تر بلند و بانگ دعوؤں و اعلانات اور وعدوں کے باوجود ضلع نوشکی میں نہ صرف قلت اب کا مسئلہ بدستور برقرار بلکہ روز بروز سنگین صورتحال اختیار کررہا ہے لوگ قیمتاً پانی خریدنے مضر صحت پانی کے استعمال اور بارش کا ذخیرہ کردہ پانی پینے پر مجبور ہیں قاضی آباد غریب آباد بازار سمیت ضلع کے شہری اور دیہی علاقوں میں لوگوں کو ضرورت کے مطابق پانی کی عدم فراہمی سے سخت مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ڈاک انام بوستان مل احمد وال کیشنگی بادینی قادر آباد میں پانی ناپید ہوتا جارہا ہے بازار کو پہلے وادی خیصار سے پانی سپلائی کیا جاتا تھا مگر اب گذشتہ 20 روز سے پانی کی سپلائی بند کردی گئی ہے غریب آباد اور قاضی آباد میں دو ماہ قبل واٹر سپلائی سکیمیں لگائی گئیں لیکن تاحال مشینری ٹرانسفارمر کی تنصیب عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ضلع میں دیہی علاقوں کے ڈیزل سے چلنے والی واٹر سپلائی سکیموں کو دانستہ اور منصوبہ بندی کے تحت خراب اور بند کرکے تیل فروخت کیا جارہا ہے پولیٹیکل پارٹیز اسٹیئرنگ کمیٹی عوام سول سوسائٹی گذشتہ دو سالوں سے قلت آب کیخلاف جدوجہد کررہی ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ کرپشن اقراء پروری سیاسی مداخلت اور کمیشن خوری کے باعث پی ایچ ای کا محکمہ سفید ہاتھی بن چکا ہے ہر دور میں ایم پی اے اور سیاسی ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے پی ایچ ای کے افسران عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں بیان میں ویزراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی محتسب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی ایچ ای کو ملنے والے فنڈز کا احتساب اور قلت آب کے مصنوعی بحران کا نوٹس لیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط