اسلام آباد،24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 231 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،وزارت قومی صحت

اسلام آباد،24  گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 231 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،وزارت قومی صحت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء)وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 231 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 231 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جن میں سے 1897 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،  ٹیسٹوں کی مثبت  شرح 4.10 فیصد رہی ہےجبکہ  اس دوران  کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 81 ریکارڈ کی گئی ہے۔

Your Thoughts and Comments