دو جماعتوں کے دھرنوں کے باعث اسلام آباد میں متعدی امراض پھیلنا شروع،تعفن، گردوغبار، سینی ٹیشن کی ابتر صورتحال سے سیکٹروں کے رہائشی مختلف عوارض کا شکا،دھرنا جاری رہا تو صحت عامہ کی صورتحال مزید ابتر ہونے کا خدشہ ہے ،ماہرین صحت

اتوار 24 اگست 2014 15:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں کئی روز سے جاری دو جماعتوں کے دھرنوں کے باعث اسلام آباد میں متعدی امراض پھیلنا شروع ہوگئے، تعفن، گردوغبار، سینی ٹیشن کی ابتر صورتحال سے سیکٹروں کے رہائشی مختلف عوارض کا شکار ہوگئے تفصیلات کے مطابق احتجاجی دھرنا طویل ہونے اور بارش کی وجہ سے دھرنے کے مقام پر تعفن پھیلنے لگا۔

سینی ٹیشن کی ابتر صورتحال سے نہ صرف دھرنے کے شرکاء متعدی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں بلکہ اسلام آباد کے ایف اور جی سیریز کے سیکٹروں، ڈپلومیٹک انکلیو، پاک سیکرٹریٹ کے دفاتر میں آنے جانے والے افراد گلشن جناح، پارلیمنٹ لاجز کے رہائشی و ملازمین اور سب سے بڑھ کر پولیس اہلکاروں کو مختلف عوارض لاحق ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولی کلینک، پمز ہسپتال کے علاوہ پرائیویٹ کلینک پر بخار، کھانسی، زکام، گلے خراب، نظام انہظام اور پیٹ کی خرابی کے مریضوں کی بڑی تعداد روزانہ صبح اور شام ہسپتالوں کے وزٹ کرنے لگی۔

بلیو ایریا، میلوڈی مارکیٹ ، سپر مارکیٹ کے پرائیوٹ کلینکس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس موسم میں ویسے بھی امراض پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے لیکن کئی روز سے جاری دھرنے کی وجہ سے شہر کی آب و ہوا متاثر ہوتی ہے اور معمول سے زیادہ مریض علاج معالجہ کے لئے آرہے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دھرنا جاری رہا تو صحت عامہ کی صورتحال مزید ابتر ہونے کا خدشہ ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی