دلی کے ہسپتال میں اومی کرون ویرینٹ کے 12 مشتبہ کیسز رپورٹ

دلی کے ہسپتال میں اومی کرون ویرینٹ کے 12 مشتبہ کیسز رپورٹ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) بھارتی دارالحکومت دہلی کے ہسپتال میں اومی کرون ویرنٹ کے 12 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر 8 افراد کو گزشتہ روز اور چار افراد کو آج ہسپتال میں داخل کیا گیا۔اس حوالے سے طبی عہدیدار کا کہنا ہے کہ متاثرہ 12 افراد کے نمونے جینوم ٹیسٹنگ کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد تین دنوں کے دوران انٹرنیشنل پروازوں سے بھارت آئے۔

Your Thoughts and Comments