ڈینگی وائرس سے متاثرہ جناح ہسپتال وارڈ 5 کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن انتقال کرگئے

منگل 7 دسمبر 2021 15:54

ڈینگی وائرس سے متاثرہ جناح ہسپتال وارڈ 5 کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن انتقال کرگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ جناح اسپتال وارڈ 5 کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن انتقال کرگئے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار 146 سے تجاوز کر چکی ہے۔

جناح اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان کے مطابق ڈاکٹر محمودالحسن چند روز قبل بیمار ہوگئے تھے اور ابتدائی ٹیسٹ کے نتیجے میں ان کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں این ایم سی اسپتال داخل کردیا گیا تھا جہاں طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر لگا دیا گیا تھا تاہم وہ پیر کی رات انتقال کرگئے، وہ ڈینگی شاک سینڈروم کا شکار تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمود الحسن جناح اسپتال کے میڈیسن وارڈ 5 میں تعینات تھے ، واضح رہے کہ اس وارڈ میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریض بھی داخل کیے جاتے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی وائرس کے مزید 27 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صرف دسمبر کے مہینے میں ڈینگی وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 210 ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں ڈینگی وائرس سے برس کراچی میں 21، حیدرآباد میں چار اور میرپورخاص میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط