ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال وہاڑی میں نومولود بچوں کی ہلاکت،خواجہ سلمان رفیق وہاڑی پہنچ گئے،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت سیکرٹری صحت نے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی

منگل 9 ستمبر 2014 15:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال وہاڑی میں مبینہ طور پر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 7نومولود بچوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے ماہرین پر مشتمل 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 24گھنٹے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں چلڈرن ہسپتال لاہور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر رانا، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سکندر حیات اور محکمہ صحت کے بائیو میڈیکل انجینئر مظہر محمود شامل ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال وہاڑی پہنچ کر افسوسناک واقع کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز کے ہمراہ منگل کی دوپہر وہاڑی کے لیے روانہ ہوگئے۔ خواجہ سلمان رفیق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکتوں کے بارے ذاتی طور پر تحقیقات کر کے اور لواحقین سے ملاقات کر کے وزیراعلی پنجاب کو اس واقعہ کے بارے علیحدہ سے رپورٹ پیش کریں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی