2013ء میں پوری دنیا سے پولیو کے 369 کیسز رپورٹ ہوئے،

پاکستان میں 83 کیسز کا اندراج کیا گیا‘2012 میں یہ تعداد 58 تھی

بدھ 17 ستمبر 2014 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے نئے سال کے آغاز پر جاری کی گئی عالمی جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے، جہاں 2012 ء کے مقابلے میں گزشتہ برسں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ ”امیونائزیشن کوریج میں غیر یکسانیت“ نامی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے کئی علاقوں میں اس مرض کے خاتمے کی ویکسین دینے کا عمل سست روی کا شکار رہا اور بہت سے بچے انسداد پولیو کی مہم سے محروم رہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سال 2013ء میں پوری دنیا سے پولیو کے 369 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے صرف پاکستان میں 83 کیسز کا اندراج کیا گیا۔ پاکستان میں سال 2012 میں یہ تعداد 58 تھی۔ گزشتہ برس پاکستان کے قبائلی علاقے (فاٹا) میں پولیو کے سب سے زیادہ 59 جبکہ ان سے ملحقہ صوبے خیبر پختونخواہ سے 10 جبکہ سندھ اور پنجاب میں سات سات کیسز کا اندراج کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے مطابق سکیورٹی کی خراب صورتحال، آگاہی کی کمی اور بعض قبائلی علاقوں میں رسائی نہ ہونے کے سبب گزشتہ برس نومبر کی انسداد پولیو مہم اپنے مقاصد کے حصول میں مکمل کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔

یونیسف کے مطابق شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں مکمل پابندی لگائی گئی ہے کہ کوئی انسداد پولیو مہم نہیں ہو گی۔ باڑہ کا جو علاقہ ہے، خیبر ایجنسی میں کبھی مہم ہوتی ہے اور کبھی نہیں ہوتی ہے۔ تو وہاں ڈیڑھ سے دو لاکھ بچے صرف رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ویکسین لینے سے رہ جاتے ہیں‘پاکستان میں انسداد پولیو کی ٹیموں پر شدت پسندوں کے حملوں کی وجہ سے اب تک 20 سے زائد رضا کار اور ان کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکار ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خانہ بدوش، افغان مہاجرین، ایک سے دوسری جگہ نقل مکانی کرنے والے افراد پولیو سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور یہی افراد اس مرض کے پھیلاوٴ میں مسلسل اضافہ کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار سے پانچ سالوں میں وسطی پنجاب میں پولیو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ بھی اسی سبب ہوا ہے۔ پاکستان میں انسداد پولیو کے سرکاری پروگرام کے سابق سربراہ ڈاکٹر الطاف بوسن کا کہنا ہے کہ صرف سکیورٹی خدشات یا عدم رسائی کو پولیو کے مرض میں اضافے کی وجہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا‘ایسا نہیں ہے کہ ہر جگہ پر سکیورٹی خدشات ہیں، یہ ایک انتظامی مسئلہ ہے۔ اگر کچھ علاقوں میں ٹیمیں نہیں پہنچیں گی تو تب ہم یہ توقع نہیں کر سکتے کہ اس علاقے کو پولیو سے پاک کہا جا سکے گا‘پاکستان میں پولیو کے مرض میں اضافے سے متعلق یہ رپورٹ ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب ہمسایہ ملک بھارت میں پولیو سے پاک ملک ہونے پر جشن منایا جا رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کے عزم کا موازنہ بھی کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال افغانستان میں پولیو کے صرف گیارہ واقعات رپورٹ ہوئے اور وہ سب بھی افغانستان سے باہر کے ہیں اور مقامی سطح پر مرض کے دوبارہ پھوٹنے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ اس رپورٹ میں پولیو کے حوالے سے پاکستان کا دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ تفصیلی موازنہ کر کے یہ رپورٹ حکومت کو بھی بھجوائی گئی ہے-

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی