پاکستان نے پولیو کے حوالے سے اپنا ہی 14 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء ) پاکستان میں پولیو کے مزید 8 کیسز سامنے آگئے جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 202 تک جاپہنچی ہے جبکہ پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد میں پاکستان نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پولیو کا 14 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 200 ہوگئی ہے۔

قومی اداراہ صحت کے مطابق بلوچستان میں پولیو کے 6، پنجاب میں 2، فاٹا سے 135، خیبرپختونخوا سے 140 جبکہ سندھ سے 19 کیسز سامنے آئے ہیں۔ فاٹا اور خیبرپختونخوا میں والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کی وجہ سے پولیو اہلکار جانے سے گریز کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے ایک نجی ٹی وی سے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پولیوکیسز کی تعدادمیں اضافہ ہونا تشویش کا باعث ہے، پولیو کیسز بڑھنے کی وجہ پولیو ٹیموں کو ٹارگٹ کرنا ہے جس کی وجہ سے پولیو کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پولیوں کی ٹیموں کو ٹارگٹ کیا جا تا ہے۔وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے ان علاقوں میں کرفیو نافذ کرنا ہوگا جہاں یہ مہم چلائی جارہی ہو جب کہ صوبائی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ پولیوکے قطرے پلانے والی ٹیموں کو مناسب سیکیورٹی فراہم کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط