عالمی پولیو دن کے موقعے پر پاکستان میں پولیو کے تین نئے کیس سامنے آگئے ،تعداد220ہوگئی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 19:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) عالمی پولیو دن کے موقعے پر پاکستان میں پولیو کے تین نئے کیس سامنے آئے ہیں جن کے بعد اب تک اس سال پولیو کے کل کیسوں کی تعداد 220 ہو گئی ہے۔تازہ کیس صوبہ بلوچستان میں ژوب اور کراچی کے علاقے کورنگی سے منظر عام پر آئے ہیں۔ عالمی ادار ہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں پائے جانے پولیو کیسوں میں سے 80 فیصد پاکستان میں ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف کے پولیو سیل کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ کہ انسدادِ پولیو پرواگرام میں کمزوریاں ہیں جن میں معیار کے مسائل شامل ہیں، اور ان کو ٹھیک کرنے کے لیے حکومت حکمتِ عملی تیار کر رہی ہے۔ہم نومبر میں صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اجلاس کر رہے ہیں جس میں پروگرام میں سکیورٹی اور معیار کے مسائل کے حل نکالے جائیں گے اور اس بات کی یقین دہانی کروائی جائے گی کہ ہر انسدادِ پولیو مہم میں پر بچے کو قطرے پلائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے دباوٴ بہت شدید ہے جب دنیا پولیو وائرس کے خاتمے کے قریب ہو، اور اس میں ایک یا دو ممالک پیچھے رہ جائیں تو اس دباوٴ کی وجہ سمجھ میں آتی ہے تاہم انھوں نے کہا کہ نائجیریا افغانستان اور شام جیسے ممالک کے ساتھ پاکستان کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ہمارا واحد ملک ہے جہاں ڈھائی سالوں سے شدت پسندوں کی جانب سے ایک پورے خطے کے بچوں تک رسائی نہیں ہو پائی۔

‘عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن اور رہائشیوں کے انخلا کی وجہ سے حکومت کو چیلنج کا سامنا کرنا پڑا اور ایک موقع بھی فراہم ہواسب سے زیادہ کیس قبائلی علاقوں سے ہی آئے ہیں اور خدشہ یہ ہے کہ وائرس مزید پھیل سکتا ہے۔ تاہم ہمیں ان تین لاکھ بچوں تک رسائی کا موقع بھی ملا جنھیں ہم جولائی 2012 سے قطرے نہیں پلا سکے۔

‘انھوں نے بتایا کہ انھوں نے اس سال جون سے لے کر اب تک سات لاکھ بے گھر افراد کو قطرے پلائے ہیں یہ مہمات نہ صرف آپریشن سے متاثرہ افراد کے لیے قائم کئے گئے خیمہ بستیوں اور داخلی اور خارجی راستوں میں ہوئیں بلکہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلعوں، پشاور، کراچی اور پنجاب میں بھی خصوصی مہمات چلائی گئیں۔عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس مضر بیماری پر قابو پانے کے لیے اپنا عزم دہرایا ہے اور اس سلسلے میں داخلہ، قومی صحت کی سہولیات اور دفاع کی وزارتوں کو ان بچوں تک رسائی اور سکیورٹی کے مسائل کے حوالے سے اطلاع دے دی گئی ہے  انسدادِ پولیو مہم واحد سماجی پروگرام ہے جس میں وزیرِ اعظم نے خود فوج کے سربراہ کا تعاون حاصل کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی