جنوبی وزیرستان ،قبائلی عمائدین نے خود پولیو کے قطرے پی کر انوکھی مثال قائم کردی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 23:20

جنوبی وزیرستان ،قبائلی عمائدین نے خود پولیو کے قطرے پی کر انوکھی مثال قائم کردی

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء ) جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین نے خود پولیو کے قطرے پی کر پولیو کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے ایک انوکھی مثال قائم کردی۔قبائلی عمائدین نے پولیو کے حوالے سے ایک جرگہ بھی منعقد کیا اور پولیٹیکل کمپاونڈ جنوبی وزیرستان کے ریسٹ ہاوس سے واک شروع کرکے باب وزیرستان تک واک کرتے ہوئے اجتماعی دعا کی ۔

زرائع کے مطابق جمعہ کے دن جنوبی وزیرستان میں پولیو کے حوالے سے مختلف تقاریب منعقد ہو ئے ۔مگر جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل کمپاونڈ میں پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں جب قبائلی عمائدین نے پولیٹیکل آفیسر نواب خان صافی سے کہا کہ وہ ہمیں پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ ہم دنیا پر واضح کریں کہ وہ پولیو موذی مرض کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل آفسیرنواب خان صافی نے تمام قبائلی عمائدین کو پولیو کے قطرے پلائے۔پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے پولیٹیکل کمپاونڈ کے ریسٹ ہاوس میں جرگہ بھی منعقد ہوا ۔قبائلی عمائدین نے ریسٹ ہاوس سے باب وزیرستان تک قبائلی عمائدین نے واک بھی کیا ۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل آفیسر نواب خان صافی اور قبائلی عمائدین کا کہناتھا کہ آج عالمی یوم پولیو پر جنوبی وزیرستان کے محسود اور برکی قبائل کے عمائدین نے پولیو کے قطرے خود پی کر ثابت کردیا کہ وہ جنوبی وزیرستان سے پولیو کا مکمل طور پر خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پولیو ایک نہایت خطرناک مرض ہے ۔اس مرض کا وائرس جب کسی بچے کو لگ جاتا ہے تو اسے ساری عمر کے لئے معذور بنادیتا ہے ۔قبائلی عمائدین نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ پولیو مہم کے دوران نہ صرف اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے بلکہ قریب میں رہنے والے دیگر بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلانے میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔قبائلی عمائدین نے ریسٹ ہاوس میں پولیو کے حوالے سے جرگہ بھی منعقد کیا ۔

بعد میں ریسٹ ہاوس سے باب وزیرستان تک واک کیا ۔تقریب میں جنوبی وزیرستان کے محسود اور برکی قبائل کے عمائدین،علماء کرام ،پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان ،محکمہ صحت جنوبی وزیرستان کے حکام اور پولیو کے لئے کام کرنے والے عالمی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔واک کے اختتام پر قبائلی عمائدین نے پولیو کے خاتمے کے لئے اجتماعی دعا بھی کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط