پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں ‘ بھارت

بدھ 29 اکتوبر 2014 14:34

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) بھارت نے کہا ہے کہ وہ پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کو جو بھی مدد درکار ہو فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔بھارت کے وفاقی وزیر صحت ہرش وردھن نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ پاکستان میں ان تمام پروگراموں اور منصوبوں پر عمل کیا جا سکتا ہے جن کی بدولت بھارت کو پولیو سے نجات حاصل کرنے میں کامیابی ملی ہے۔

مسٹر ہرش وردھن نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان اب بھی ان مٹھی بھر ملکوں میں شامل ہے جہاں سے پولیو کی بیماری ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ گذشتہ ہفتے پولیو کے عالمی دن کے موقعے پر بھی میں نے یہ پیش کش کی تھی اور ڈبلیو ایچ او کو بھی مطلع کیا تھا ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ جس طرح دوسرے ملکوں نے ہماری مدد کی تھی اسی طرح ہم بھی ان ملکوں کی مدد کریں جہاں یہ وائرس ابھی باقی ہے جن ملکوں میں پولیو کی بیماری اب بھی ایک بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے ان میں پاکستان کے علاوہ نائجیریا اور افغانستان بھی شامل ہیں اور ماہرین کے مطابق جب تک ان ملکوں سے پولیو کا وائرس پوری طرح ختم نہیں ہوتا، اس کے دوسرے ملکوں میں پھیلنے کا خطرہ قائم رہے گا۔

(جاری ہے)

مسٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ہم نے ڈبلیو ایچ او سے کہا ہے کہ پاکستان ہمیں جس طرح کی مدد کے قابل سمجھتا ہے، ہم کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت میں آبادی کے لحاظ سے زمینی صورت حال ایک سی ہے اس لیے جو حکمت عملی ہم نے بھارت میں استعمال کی اسے پاکستان میں بھی استعمال کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ہرش وردھن نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے بہت پر عزم نظر آتے ہیں اور یہ کہ مجھے یقین ہے کہ جس طرح بھارت کو پولیو سے پاک ملک کا سرٹیفکیٹ ملا ہے اسی طرح پاکستان کو بھی بہت جلد ٹھوس کامیابی ملے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی