اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے میں تعلیم و صحت کے ضمن میں بننے والے اداروں سے متعلقہ شعبوں میں بہتری آئے گی ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان

پیر 10 نومبر 2014 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے میں تعلیم و صحت کے ضمن میں بننے والے اداروں سے متعلقہ شعبوں میں بہتری آئے گی اور یہ کسی بھی طور پر وفاقی اداروں سے متصادم نہیں ہوں گے ۔ وہ صوبے کی نجی شعبے کی جامعات اور ڈگری ایوارڈ نگ انسٹی ٹیوٹس کے سربراہان کے ایک گروپ سے بات چیت کررہے تھے جنھوں نے گورنر ہاؤس میں ان سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں پرنسپل سیکریٹری محمد حسین سید ، ایڈوائزر ٹو گورنر برائے ہائر ایجوکیشن سید وجاہت علی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ گورنر نے واضح کیا کہ صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قیام سے جامعات کو سہولتیں پہنچیں گی اور ان کے معاملات فوری طور پر حل ہو سکیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ کونسل آف کامن انٹر یسٹ (CCI ) میں صوبوں اور وفاق میں قائم تعلیم و صحت کے ایک جیسے اداروں کے اختیارات اور حدود کا تعین کرلیا جائے گااور ملکی طلبہ کو بین الاقوامی سطح پر مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے تحت قائم تمام اتھارٹیز کا مقصد نجی و سرکاری شعبے کی جامعات کو تحقیق و تدریس میں معاونت اور رہنمائی فراہم کرنا ہے ۔ ایجوکیشن سٹی کے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے جامعات کو درپیش ترقیاتی و غیر ترقیاتی مسائل کے حل کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا گورنر نے جامعات میں تدریس کے ساتھ تحقیقی کاموں پر بھی زور دیا ۔

انہوں نے اس ضمن میں ملٹی نیشنل اور نیشنل کمپنیوں میں تحقیقی شعبے کے لئے دستیاب فنڈ ز میں سے جامعات میں تحقیقی کاموں کے لئے مختص کرنے پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے جامعات اور ان اداروں میں تعاون اور روابط بڑھانے کی ہدایت کی تاکہ جامعات میں ہونے والی تحقیق سے عام آدمی اور معاشرہ مستفید ہوسکے ۔ گورنر نے کہا کہ ان شعبوں کی نشاندہی کی جائے جن میں ماہرین کی کمی ہے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ملکی اور غیر ملکی اداروں اور جامعات کے تعاون سے اس کمی کو پورا کیا جاسکے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی