سندھ حکومت پولیو کیسز کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، سائرہ افضل تارڑ

بدھ 12 نومبر 2014 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12نومبر 2014ء) وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پولیو کیسز کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہوتا تو سندھ سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہوتا۔چیف سیکرٹری سندھ سجاد ہوتیانہ کی زیر صدارت انسداد پولیو سے متعلق اجلاس کے دوران سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ سندھ کے کچھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم صرف 6 فیصد تک ہوئی جب کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کی جانب سے وفاق کوغلط ڈیٹا بھیجا گیا،محکمہ صحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے تو پولیو معاملات با آسانی حل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں پولیو کا خاتمہ ہورہا ہے جبکہ پاکستان میں پولیو کیسز ابھرکر سامنے آرہے ہیں، سندھ حکومت پولیو کیسزکے معاملے پر لاپروائی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہوتا تو کراچی سے نئے کیسز سامنے نہ آتے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران صوبائی وزیر صحت اور سیکریٹری صحت کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے درست کام کرتے تو سندھ سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہوتا اگر یہی صورتحال رہی تو دنیا بھر میں بدنامی ہوتی رہے گی اس لئے پولیو کے حوالے سے سچ بولنا ہوگا۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ 7 دسمبر سے سندھ کے حساس علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا جبکہ پولیو مہم کو کارآمد بنانے کے لئے وفاقی افسران کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ اجلاس کراچی کے 8 علاقوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے لئے رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ ہوا.

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی